اردو
हिन्दी
جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

150سے زیادہ جرنلسٹوں کا مطالبہ، وی آن نیوزایم جے اکبر کوبرخاست کرے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
150سے زیادہ جرنلسٹوں کا مطالبہ، وی آن نیوزایم جے اکبر کوبرخاست کرے
39
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

150 سے زیادہ صحافیوں اورمیڈیا سے وابستہ شخصیات نے زی نیوز اور اس کی ذیلی کمپنی ’وی آن نیوز‘ کو لکھے گئے ایک خط پر دستخط کیے ہیں،جس میں ان سے صحافی اور راجیہ سبھا ایم پی ایم جے اکبر کو ان کے خلاف ماضی میں لگے کئی جنسی ہراسانی کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے ہٹانے کی مانگ کی گئی ہے۔اس بیان کو کئی صحافیوں نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، جس میں ایشین ایج کی مدیر سپرنا شرما بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس اخبار کو اکبر نے ہی 1994 میں شروع کیا تھا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی اور جنسی ہراساں کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔‘ ساتھ ہی زی نیوز اور وی آن پراکبر کو نیوز روم میں جگہ دیتے ہوئے صحافیوں کے تئیں ان کی ذمہ داری سے منھ موڑنے کا الزام لگایا گیا ہے۔گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر زی میڈیا کے انگریزی نیوز چینل وی آن کے ساتھ ’ایڈیٹوریل ایڈوائزر‘ کے طور پر جڑے ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئرکیے گئے بیان میں ان سب باتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ’ اکبر کو اپنے یہاں رکھتے ہوئے وی آن نے ان 20 خواتین کے تکلیف دہ تجربوں کو ان دیکھا کیا ہے۔اس بیان پر دستخط کرنے والوں میں برکھا دت، ندھی راجدان، پلّوی گگوئی جیسے کئی سینئر صحافی شامل ہیں، جنہوں نے ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا سے درخواست کی ہے کہ اکبر کو نیوز روم میں بین کیا جائے۔ کہا گیا ہے کہ اس قدم سے یہ ثابت ہوگا کہ ‘گلڈ ان کے (عورتوں کے)لیے کام کے سازگارماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، جہاں ان کی عزت ہو اور انہیں آواز اٹھانے کے لیے حوصلہ دیا جائے۔سال 2018 میں اکبر پر لگے الزامات کے سامنے آنے کے بعد ایڈیٹرس گلڈ نے انہیں برخاست کر دیا تھا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، سال 2018 میں ہندوستان میں می ٹو مہم کے دوران اکبر پر صحافی پریہ رمانی نے جنسی طور پر بدسلوکی کے الزام لگائے تھے، جس کے بعد 20دوسری خاتون صحافی سامنے آئی تھیں، جنہوں نے اکبر پر جنسی ہراسانی ، حملے اور ریپ کے الزام لگائے تھے۔اس کے بعد اکبر، جو اس وقت مرکزی کابینہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ کا عہدہ سنبھال رہے تھے، کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔الزامات کے جواب میں اکبر نے پریہ رمانی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔دو سال بعد اس سال فروری میں دہلی کی ایک عدالت نے رمانی کو اس معاملے سے بری کر دیا تھا۔ اکبر نے اگست میں اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج دیا ہے، جس کے بعد عدالت نے رمانی کو نوٹس بھیجا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Maharashtra TET Paper Leak
خبریں

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

27 جون
امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

27 جون
Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.
خبریں

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

27 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

اڈانی کو راست سمن بھیجنے دیں، مودی حکومت 14 ماہ سے روک رہی ہے: عدالت سے امریکی کمیشن

اڈانی کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے سے انکار کیا

حالیہ خبریں

Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

جون 27, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN