اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جس جرنلسٹ نے روپانی کے جانے کی پیش گوئی کی تھی ملک سے بغاوت کے الزام میں جیل میں ڈال دیا گیا تھا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
جس جرنلسٹ نے روپانی کے جانے کی پیش گوئی کی تھی ملک سے بغاوت کے الزام میں جیل میں ڈال دیا گیا تھا
50
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

احمد آباد : (ایجنسی)

بی جے پی کے زیر اقتدار گجرات میں بھلے ہی انتخابات آئندہ سال ہونے ہوں، مگر سی ایم وجے روپانی ن تقریباً سوا سال پہل ہفتہ ( 11 ستمبر 2021) کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا،حالانکہ ان کی دواعی کا شک پہلے ہی ایک صحافی نے ظاہر کیا تھا ۔ انہوں نے کہاتھا کہ روپانی کو جانا پڑ سکتا ہے ۔ یہ بات ایک مضمون کے ذریعہ انہوں نے کہی تھی۔ مگر اس کے سبب انکے خلاف بغاوت کا کیس ہو گیا تھا اور 14 دن عدالتی حراست میں رہنا پڑا تھا۔ بعد میں آرٹیکل ہٹانے اور معافی مانگنے کے بعد انہیں رہا ئی مل گئی تھی ۔

جن ستہ کی رپورٹ کی مطابق یہ بات مئی 2020 کے آس پاس کی ہے۔ملک میں تب کورونا وائرس کی پہلی لہر تھی۔ اس درمیان گجراتی نیوز ویب پورٹل ’’ فیس آف نیشن ‘‘ کے ایڈیٹردھول پٹیل نے ریاست میں ممکنہ تبدیلی کی بات کرتے ہوئے ایک مضمون لکھا تھا۔ نتیجتاً پٹیل پر بغاوت کا الزام لگایاگیا اور ضمانت ملنے سے پہلے انہوں نے 14 دن عدالتی حراست میں گزارے۔ ایف آئی آر رد ہونے کے بعد بھارت سے باہر چلے گئے پٹیل نے ہفتہ کو روپانی کے استعفیٰ کو ان کی رپورٹ کی ’تصدیق ‘ قرار دیا۔

مضمون پوسٹ کرنے کے بعد ہٹا دیا گیا تھا ، جبکہ ایف آئی آر کو گزشتہ سال نومبر میں رد کرگئی تھی۔ پٹیل نے تب گجرات ہائی کورٹ میں ’’ بغیر شرط معافی‘‘ پیش کی تھی۔ ایک پولیس سب انسپکٹر کےذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر رد کرتے ہوئے کورٹ نے پٹیل کو آگاہ کیا تھا کہ ’’ وہ جب بھی مستقبل میں کوئی مضمون شائع کریں گے ، تو بغیر تصدیق کے کسی بھی آئینی عہدیدار کے خلاف ایسے تبصرے کااستعمال نہیں کئے جائیں گے اور وہ اسے (روپانی پر تبصرہ) دوہرانے سے محتاط رہیں گے

۔

پٹیل نے ہفتہ کو بتایا کہ وہ دسمبر 2020 میں بیرون ملک چلے گئے تھے۔ اپنی غیرمشروط معافی کے بارے میں انہوںنے کہاکہ ’ یہ صاف تھا کہ ریاست معاملہ کو کھینچنا چاہتی تھی اور میں ایسا نہیں چاہتا تھا۔ میرے کریئر کو متاثر کرنے والا تھا، اس لئے سرکاری وکیل نے تجویز پیش کی کہ میں معافی مانگ لوں اور میں ملک چھوڑ کر چلا گیا۔‘

اپنی ایک اسٹوری پر پٹیل نے کہا کہ ’’ میں نے قابل اعتماد ذرائع سے تصدیق اور اسی کے کراس ویریفیکیشن ( بار – بارتصدیق) کی بنیاد پر رپورٹ کی۔ بغاوت کا معاملہ بھی اس وقت کووڈ 19-کے تناظرمیں صحافیوں پر دباؤ بنانے کاایک طریقہ تھا۔‘‘ پٹیل نے فیس آف نیشن کے لیے لکھنا جاری رکھا اور ان کا آخری مضمون چار ستمبر کو شائع ہوا تھا۔

روپانی کو بدلے جانے کے بارے میں انہوں نے سات مئی 2020 کو مضمون لکھا تھا اور اس کا عنوان تھا ’’ Mandaviya called by high command, chances of leadership change in Gujarat’। ‘‘ گجرات سے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منسکھ مانڈاویہ اس وقت مرکزی وزیر برائے جہاز رانی (آزادانہ چارج) اور کیمیائی اور کھاد کے وزیر مملکت تھے۔ (حالیہ ردوبدل میں انہیں مرکزی وزیر صحت کے طور پر ترقی دی گئی تھی)۔

شکایت کنندہ سب انسپکٹر ایس جے دیسائی تھے۔ وہ احمد آباد ڈٹیکشن آف کرائم برانچ (ڈی سی بی) میں تھے۔ پٹیل کے خلاف ڈی سی بی نے 11 مئی 2020 کو آئی پی سی کی دفعہ 124A (غداری) اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 54 (جھوٹی وارننگ کے لیے) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور’سماج میں بدامنی پھیلانےکی کوشش‘ کا الزام لگایا تھا۔ اسے 14 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے 27 مئی کو ضمانت دے دی۔

پٹیل کی رپورٹ کے مطابق بڑھتے کورونا کیس کے مدنظر روپانی سرکار کی ہونے والی تنقید کی وجہ سے بی جے پی تبدیلی پر غور وخوض کررہی تھی۔ ہائی کمان نے اسے ’ ریاستی مشینری کے ذریعہ معاملات کی بدانتظامی ‘ کے طور پر دیکھا تھا۔ اس نے کہاکہ مانڈوایہ کو ہائی کمان کے ذریعہ دہلی بلائے جانے سے اشارے ملتے ہیں کہ وہ روپانی کی جگہ پر ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بی جے پی کے اچانک سی ایم بدلنے کے کئی مثالیں تھیں، جن کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN