نئی دہلی : (ایجنسی)
اتوار کو عام آدمی پارٹی کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ بلائی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں اروند کیجریوال کو تیسری بار پارٹی کا قومی کنوینر منتخب کیا گیا۔ پھر سے اروند کیجریوال کو قومی کنوینر بنائے جانے پر عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر آتوشوش بھڑک اٹھے اور انہوں نے اروند کیجریوال کو جم کر نشانےپر لیا۔
سابق آپ لیڈر آشوتوش نے ٹویٹ کرکےکیجریوال پر نشانہ سادھا ۔ آشوتوش نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ اس ملک میں جمہوریت کیسی ہوگی جب ساری پارٹیاں ایک لیڈر کا جیبی تنظیم بن جاتی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کو ملک کو سمت دکھانی تھی، لیکن روایتی پارٹیوں جیسی ہی نکلی۔ کیا اروند کیجریوال کی جگہ نیا نیشنل کنوینر بنتا تو ان کی طاقت کم ہو جائے گی یا ڈر ہے کہ دوسرا پارٹی پر قبضہ کرلے گا۔؟
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اتوار کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ میں کیجریوال کو تیسری بار قومی کنوینر بنایا گیا اور نئی 34 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔ اروند کیجریوال کے ساتھ ساتھ پنکج گپتا اور این ڈی گپتا کو سکریٹری اور پارٹی خزانچی منتخب کیا گیا ہے۔











