نیویارک(ایجنسی)
افغانستان میں امریکہ کی 20 سال کی موجودگی کے آخری دنوںمیں کے گئے ڈرون حملوں کےدعوؤں پر امریکی میڈیا نے سوال اٹھائے ہیں۔
اخبار نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے آپریٹیو کے مارےجانے کی خبر غلط ہے ۔
اخبار کے مطابق حملے میں کابل میں امدادی گروپ سے جڑے ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔ میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جو ثبوت ملے ہیں ، وہ امریکی فوج کےاس دعوے کو بھی خارج کرتےہیں جس میں کہا گیا تھا کہ گاڑی میں دھماکہ خیز تھے جس کی وجہ سے ایک دوسرا بلاسٹ بھی ہوا تھا، حالانکہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ انہیں اب بھی یقین ہے کہ انہوں نے ایک ’بڑے خطرے‘ کو ٹال دیا۔
کابل میں 29 اگست کو ایک ڈرون حملے میں ایک ہی پریوار کے 10 لوں کی موت ہوگئی تھی ۔ پریوار کے دوسرے ممبران نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ مرنے والوںمیں چھ بچے شامل تھے۔









