اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مشن تعلیم 2050کو تحریک بنانے کی ضرورت ہے، جدید تعلیمی پالیسی کے مثبت پہلو قابل قبول: ملی کونسل بہار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
مشن تعلیم 2050کو تحریک بنانے کی ضرورت ہے، جدید تعلیمی پالیسی کے مثبت پہلو قابل قبول: ملی کونسل بہار
49
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پھلواری شریف(پریس ریلیز)

آل انڈیا ملی کونسل بہار کے ریاستی دفتر پھلواری شریف پٹنہ میں جدیدتعلیمی پالیسی کے مثبت اورمنفی اثرات پر غوروفکر کی غرض سے اس کمیٹی کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، اس نشست میں حکومت ہند کی جدید تعلیمی پالیسی کے مختلف دفعات پر بحث کی گئی۔شرکاء کمیٹی کا احساس تھا کہ حکومت ہند کی یہ نئی تعلیمی پالیسی کئی خوبیوں کے ساتھ ساتھ اپنے اندر منفی پہلو بھی رکھتی ہے۔

اس تعلیمی پالیسی کا ایک خطرناک پہلو یہ ہے کہ اس میں کہاگیا کہ بھارت کی قدیم اورسناتنی روایت کے مطابق نظام تعلیم بنایا جائے گا،ظاہر ہے یہ تعلیم کا بھگوا کرن ہے،جو نہ صرف مسلمانوں بلکہ بھارت کی تمام اقلیتوں کے لیے سم قاتل ہے۔اقلیتوں کی تعلیم سے متعلق اس پالیسی میں مبہم بات کہی گئی ہے،اسی طرح لازمی تعلیم کی بھی وضاحت نہیں کی گئی،مدارس کی تعلیم نیز اردوزبان سے متعلق یہ پوری پالیسی خاموش ہے،جوخطرناک بات ہے،اس کمیٹی نے یہ طے کی کہ اکتوبر میں اس کی ایک اورمیٹنگ بلائی جائے اوراس وقت تک کمیٹی کے اراکین اس پر تحریری شکل میں اپنا تجزیاتی رپورٹ پیش کریں، پھر ان رپوٹوں کوپیش نظر رکھتے ہوئے مستقبل کالائحہ عمل طے کیا جائے۔

اس کمیٹی کے جن ارکان نے شرکت کی ان میں صدر مجلس مولانا انیس الرحمن قاسمی،مولانا ابوالکلام شمسی قاسمی،مفتی محمدنافع عارفی، مولانانجم الہدیٰ ثانی فلاحی اورمولانا سیدعادل فریدی کے نام شامل ہیں۔اسی موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کے کمیٹی برائے عصری وتکنیکی تعلیم کی ایک اہم نشست بھی سہ پہر دوبجے منعقد ہوئی،اس نشست کا آغاز مولانا محمدجمال الدین قاسمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔عصری وتکنیکی تعلیم کی اہمیت وافادیت پرکمیٹی کے ارکان نے کھل کر گفتگو کی اوراپنی قیمتی رائیں پیش کیں۔اس گفتگو میں مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہاکہ آل انڈیا ملی کونسل نے اگلے تیس سال کے تعلیمی ترقی کے لیے مشن تعلیم2050کا منصوبہ رکھا ہے،جس میں ایک دوسرے کے کاموں کی ستائش،باہمی رابطہ،ایک دوسرے کا تعاون اورباہمی اشتراک کے ذریعہ کام کیا جائے گا۔


اس کمیٹی نے جوتجاویز منظورکئے ہیں،وہ اس طرح ہیں:پی آئی پی،یعنی پروجیکٹ امپلی میشن پروگرام مرتب کیا جائے اور اس کے تحت پوری ریاست کا شرح خوانددگی ڈاٹا بناجائے تا کہ یہ معلوم کیا جا کسے کہ ہمارے کتنے بچے اسکول یا مدرسہ میں داخل ہیں،کتنے اسکولس یا مدارس سے دورہیں،کتنے طلبا اسکول چھوڑ چکے ہیں وغیرہ اورپھر اس ڈاٹا کی بنیادپر ان کو تعلیمی اداروں سے جوڑا جائے اورسہولیات مہیا کرانے کی کوشش کی جائے۔

کمیٹی کے ارکان نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مشن تعلیم 2050ء کوتحریک کی شکل دینے کی غرض سے ماہ نومبر کو ماہ تعلیم کے طورپر منایا جائے اوراس سلسلے میں مختلف ملی تنظیموں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے،نیز ائمہ اورخطباء سے گزارش کی جائے کہ وہ ماہ نومبر کے تمام جمعہ میں علم کو اپنے خطبے اورتقریر کا موضوع بنائیں۔

کمیٹی کے اراکین نے خواتین کی تعلیم نیز اخلاقی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زوردیا،یہ تجویز بھی طے کی گئی کہ ہر مسجدمیں مکتب کا نظام ہو ساتھ ہی مسجد میں ایک لائنریری قائم کرنے کی کوشش کی جائے۔مشن تعلیم 2050ء میں آزادمدارس کے پرائمری درجات کو بھی شامل کرنے کی تجویز پاس کی گئی،نیز یہ طے کیا گیا کہ آل انڈیا ملی کونسل جلد ہی گریٹ انڈیا فاؤنڈیشن مدھوبنی کے تعاون سے اساتذہ کی تربیت کا نظم کرے گی،یہ تربیتی نظام آن لائن اورآف لائن دونوں ہی طریقے پر چلایا جائے گا،کمیٹی کے تمام ارکان نے یہ بات طے کی کہ آئندہ ماہ اکتوبر میں جب اس کمیٹی کی دوسری میٹنگ ہوگی اس موقع پر تمام اراکین تحریر ی شکل میں اپنی اپنی رائے مرتب کر کے پیش کریں گے اورپھر اس رپورٹ کی روشنی میں آل انڈیا ملی کونسل بہار ایک روڈ میپ تیار کرے گی اوراس کے مطابق اس میدان میں کام کیا جائے گا۔

اس میٹنگ میں جن اراکین نے شرکت کی ان میں ڈاکٹر شمس الحسین کنوینر برائے تعلیمی کمیٹی عصری علوم،نجم الحسن نجمی نائب کنوینر،مولانا ابوالکلام قاسمی،شکیل احمد،ڈاکٹر فضل اللہ قادری، تنویر رضوی علیگ،مولانا نجم الہدیٰ ثانی فلاحی،شہنوازاحمد خان،اعجاز شعیب ہاشمی،مولانا محمد نافع عارفی کے نام شامل ہیں۔واضح ہو کہ اس نشست کی صدارت بھی آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولاناانیس الرحمٰن قاسمی نے کی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN