اردو
हिन्दी
جون 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جاوید اختر کا سرٹیفکیٹ،ہندو دنیا میں سب سے زیادہ مہذب اور روادار کمیونٹی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جاوید اختر کا سرٹیفکیٹ،ہندو دنیا میں سب سے زیادہ مہذب اور روادار کمیونٹی
115
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی : (ایجنسی)

مشہور مصنف اورا سکرین رائٹر جاوید اختر چند روز قبل طالبان پر اپنے بیان کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ دراصل این ڈی ٹی وی انڈیا کو ایک انٹرویو میں ، انہوں نے طالبان کا موازنہ آر ایس ایس کے حامیوں سے کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی حال ہی میں انہوں نے شیو سینا کے اخبار ’’ سامنا ‘‘ میں ایک مضمون لکھا ، جس میں انہوں نے طالبان کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوؤں کے بارے میں بھی بات کی۔ جاوید اختر نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ بھارت کا مقابلہ کبھی بھی طالبان حکومت والے افغانستان سے نہیں کیا جا سکتا ، کیونکہ ہندوستانی اپنی فطرت سے بہت نرم ہیں۔

جاوید اختر نے سامنا میں لکھا، ’دراصل ایک تازہ انٹرویو میں میں نے کہا تھا، ’دنیا میں ہندو سب سے زیادہ مہذب اور روادار طبقہ ہے‘ میں نے اسے بار بار دوہرایا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ہندوستان کبھی افغانستان جیسا نہیں بن سکتا، کیونکہ ہندوستانی فطرت میں شدت پسند نہیں ہے۔ معمول کے مطابق رہنا ان کے ڈی این اے میں شامل ہے‘۔ جاوید اختر نے مزیدکہا کہ ان کے نقاد اس بات سے ناراض ہیں کہ انہوں نے طالبان اور شدت پسند ہندو نظریہ میں کئی مماثلت بتائی ہیں۔

جاوید اختر نے لکھا، ’یہاں کئی مماثلتیں ہیں۔ طالبان مذہب کی بنیاد پر اسلامی حکومت کی تشکیل کر رہا ہے، ہندو شدت پسند ’ہندو راشٹر‘ چاہتے ہیں۔ طالبان خواتین کے حقوق پر روک لگانا اور انہیں حاشیے پر لانا چاہتا ہے، ہندو شدت پسندوں نے بھی یہ واضح کردیا ہے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کی آزادی کے حق میں نہیں ہیں‘۔ اس دوران انہوں نے شیو سینا سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی تعریف کی ہے۔

شیو سینا نے ’سامنا‘ کے ذریعہ ہی جاوید اختر کے طالبان سے متعلق آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد پر کئے گئے تبصرہ پر سوال اٹھائے تھے۔ سامنا میں شائع اداریے میں جاوید اختر کے بیان کو ہندو تہذیب وثقافت کے لئے قابل توہین بتایا گیا تھا۔ پارٹی نے لکھا تھا، ’… ملک میں جب جب متعصبانہ، ملک دشمنی عروج پر آئی، ان میں سے ہر ایک موقع پر جاوید اختر نے ان جنونی لوگوں کے مکھوٹے پھاڑے ہیں۔ شدت پسندوں کی پرواہ کئے بغیر انہوں نے ’وندے ماترم‘ گایا ہے۔ پھر بھی آر ایس ایس کا طالبان سے کیا گیا موازنہ ہمیں قبول نہیں ہے۔ آر ایس ایس اور طالبان جیسی تنظیموں کے مقصد میں کوئی فرق نہیں ہونے کی ان کی بات پوری طرح غلط ہے‘۔

جاوید اختر کے مضمون کے بارے میں ، شیو سینا کے رہنما اور ’سامنا‘ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنجے راؤت نے کہا ،’ہم مختلف نظریات کے لوگوں سے ان کے خیالات اور نظریے لے سکتے ہیں۔ انہوں نے ہمارے ساتھ اپنا مضمون شیئر کیا اور ہم نے بھی اسے شائع کیا، کیونکہ ہمیں لگتاہے کہ اس میں کچھ دلچسپ حقائق تھے ۔‘ بتادیں کہ اس سے پہلے شیوسینا طالبان کی تنقید کی تھی۔ انہوں نے جاوید اختر کے بیان کو ہندو سنسکرت کے لیے توہین آمیز بتایا تھا ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Maharashtra TET Paper Leak
خبریں

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

27 جون
امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

27 جون
Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.
خبریں

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

27 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

اڈانی کو راست سمن بھیجنے دیں، مودی حکومت 14 ماہ سے روک رہی ہے: عدالت سے امریکی کمیشن

اڈانی کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے سے انکار کیا

Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

جون 27, 2026

حالیہ خبریں

Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

جون 27, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN