اردو
हिन्दी
جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بالغ کسی بھی مذہب میں شادی کر سکتا ہے ، ہائی کورٹ نے کہا – والدین بھی نہیں روک سکتے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بالغ کسی بھی مذہب میں شادی کر سکتا ہے ، ہائی کورٹ نے کہا – والدین بھی نہیں روک سکتے
105
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

الٰہ آباد (ایجنسی)

الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان کا آئین ہر بالغ شہری کو اپنی پسند کا مذہب اختیار کرنے اور اپنی پسند کی شادی کرنے کی آزادی دیتا ہے۔ اس پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے۔ عدالت نے یہ بات ایک مسلمان لڑکی کے ایک ہندو نوجوان سے ’لیو ان ریلیشن شپ‘ کے معاملے میں کہی۔پریمی جوڑے نے عدالت سے بتایا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ۔

جسٹس منوج کمار گپتا اور جسٹس دیپک ورما کی بنچ نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ آئین سب کو وقار کے ساتھ جینے کا حق دیتا ہے ۔ کورٹ نے مسلم لڑکی اور اس کے عاشق کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صرف شادی کے لیے مذہب تبدیل کرنا قابل قبول نہیں ، لیکن اگر دو بالغ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو انہیں ایک ساتھ زندگی بسر کرنے کا حق ہے ۔ اس میں ان کے والدین بھی اس پر اعتراض نہیں کر سکتے، حالانکہ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ یہ حتمی نتیجہ نہیں ہے۔ وہ لڑکی اور نوجوان کی عمر کو دیکھنے کے بعد یہ کہہ رہے ہیں۔ اس معاملے میں لڑکی کی عمر 19 ہے اور اس کے پارٹنر کی عمر 24 سال ہے۔

ایک الگ معالہ میں ایک مسلمان شوہر کے ذریعہ اپنی بیوی کو نوٹس دیئے بغیر طلاق دینے کے یکطرفہ حق کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ یہ عمل روایتی من مانی، شریعت مخالف ،غیر آئینی ،خودمختاری اور استحصال پر مبنی ہے ۔ جسٹس ریکھا پلی کے سامنے جمعرات کو یہ معاملہ سماعت کے لیے آیا۔ انہوں نے کہا کہ اسےپی آئی ایل دیکھنے والی بنچ کے سامنے فہرست کیاجائے ۔

درخواست میں اس معاملے پر تفصیلی ہدایات جاری کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ حکم دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم شادی محض معاہدہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک حیثیت ہے۔ درخواست ایک 28 سالہ مسلم خاتون کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس نے کہا کہ اس کا شوہر اس سال 8 اگست کو اسے تین طلاق دینے کے بعد چھوڑ گیا تھا اور اس کے بعد اس نے اپنے شوہر کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اگست 2017 میں فیصلہ دیا کہ مسلمانوں میں تین طلاق کا رواج غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

ایک دیگر معاملے میں تمل ناڈو سرکار نے ایسے 5570 کیس واپس لے لیئے جو 2011 اور 2021 کے درمیان ریاست میں درج ہوئے تھے ۔ ان میں میڈیا سمیت پرامن طریقہ سے اپنا احتجاج کرنے والے لوگوں سے جڑے معاملے شامل ہیں ۔ اسٹالن حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ایک غلط روایت رہی ہے۔جو لوگ اپنی بات پرامن طریقے سے سامنے رکھ رہے ہیں ان پر کیس درج کرنا غلط ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

UPSC بھرتی 2026
خبریں

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

28 جون
ایران
خبریں

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

28 جون
کراچی حملہ
خبریں

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

28 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

کراچی حملہ

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

Kailash Vijayvargiya RSS Statement

"سنگھ میں بھیڑ تو بڑھی، مگر اچھے لوگ کم”؛ کیلاش وجے ورگیہ

UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

جون 28, 2026
ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

جون 28, 2026
کراچی حملہ

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

جون 28, 2026
Kailash Vijayvargiya RSS Statement

"سنگھ میں بھیڑ تو بڑھی، مگر اچھے لوگ کم”؛ کیلاش وجے ورگیہ

جون 28, 2026

حالیہ خبریں

UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

جون 28, 2026
ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

جون 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN