نئی دہلی:(ایجنسی)
ایڈیٹرز ، میڈیا ایگزیکٹیوز اور صحافیوں کے عالمی نیٹ ورک انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی) نے جمعہ کو ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر صحافیوں اور آزاد پریس کو نشانہ بنانے والوں کو سزا دی جانی چاہئے ۔
قرارداد میں بیلاروس ، میانمار ، ہنگری ، چین ، سعودی عرب اور دنیا کے کئی ممالک میں آزادی صحافت پر بڑھتے ہوئے حملوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ آئی پی آئی کے قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اس سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ قصورواروںکو زیادہ خمیازہ بھگتنا نہیں پڑتا ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئی پی آئی ارکان نے خبردار کیا کہ پریس کی آزادی کی خلاف ورزی کےلیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف جب تک کارروائی نہیں کی جاتی۔ تب تک یہ جبر کرنےوالی مہم چلتی رہے گی ۔ جو آگے چل کر شدت اختیار کرے گی اور آزاد خبروں کے مستقبل اور دنیا بھر میں جمہوریت کو خطرے میں ڈالے گا ۔









