سیتا پور :(ایجنسی)
سیتا پور جیل میں کئی معاملے میں بندچل رہے سماج وادی پارٹی کے دبنگ لیڈر و رکن پارلیمنٹ اعظم خاں سے پیر کو ای ڈی پوچھ گچھ کرنے جیل پہنچی ۔ ای ڈی کے افسران جیل کے اندر اعظم خاں سے پوچھ گچھ کررہے ہیں ۔
بتایا جا تا ہےکہ ای ڈی سے پوچھ گچھ کرنے سے پہلے اعظم خاں کی اہلیہ تزئن فاطمہ ان سے ملاقات کرنے پیر کو جیل آئی ہوئی تھیں۔ ای ڈی کی دستک دینے کے بعد جیل میں ہلچل مچ گئی، حالانکہ جیل کے افسران ابھی اس معاملے میں کچھ بھی کھل کر بولنے اور بتانے کو تیار نہیں ہے ۔
ای ڈی نے اعظم سے کیا پوچھ گچھ کی ہے؟ اس کی جانکاری ابھی نہیں مل پارہی ہے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ سریش کمار سنگھ نے بتایا کہ ای ڈی کے دو عہدیدار اعظم خان سے جیل کے ایک الگ کمرے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ وہاں صرف تین ہی لوگ ہیں ، جن کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
ای ڈی عدالت کے حکم کے ساتھ آئی ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ای ڈی کی ٹیم اعظم خان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔









