اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تسلیم کئے بغیر ہم پر تنقید کی جارہی ہے :ذبیح اللّٰہ مجاہد

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
تسلیم کئے بغیر ہم پر تنقید کی جارہی ہے :ذبیح اللّٰہ مجاہد
20
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل : (ایجنسی)


افغان وزارتِ انفارمیشن اینڈ کلچر کے نائب وزیر ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے افغان وزارتِ انفارمیشن اینڈ کلچر کے نائب وزیر ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغان حکومت کو تسلیم کئے بغیر حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ہم پر تنقید کی جا رہی ہے، ہمارے خیال میں یہ یک طرفہ نقطۂ نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کے لیے اچھا ہو گا کہ وہ ہمارے ساتھ ذمہ دارانہ طور پر برتاؤ کریں، تنقید کرنے والے ہماری حکومت کو ذمہ دار انتظامیہ کے طور پر تسلیم کریں۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا مزید کہنا ہے کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے بعد قانونی طور پر اپنے خدشات ہمارے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے بعد ہم ان کے خدشات دور کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ننگر ہار کے حالیہ حملوں کے الزام میں 2 گروپوں کے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، افغان عوام کے نزدیک داعش کے خیالات نفرت انگیز ہیں۔

افغان وزارتِ انفارمیشن اینڈ کلچر کے نائب وزیر نے کہا ہے کہ ماضی میں داعش کے خلاف ہماری کارروائیاں مؤثر رہی ہیں، ہم جانتے ہیں کہ داعش کی تکنیک کو کس طرح ناکام بنانا ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ ننگر ہار اور جلال آباد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات پرجلد قابو پا لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے، مگر تعاون کا خیر مقدم کریں گے، ملک میں مشکلات کے باوجود جلد استحکام پیدا ہو جائے گا۔

افغان وزارتِ انفارمیشن اینڈ کلچر کے نائب وزیر نے بتایا کہ پنج شیر کے بزنس مین نور الدین عزیزی کو افغانستان کا قائم مقام کامرس منسٹر جبکہ بغلان کے بزنس مین محمد بشیر کو ڈپٹی منسٹر آف کامرس تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر قلندر عباد کو قائم مقام وزیرِ صحت، عبدالقیوم ذاکر کو نائب وزیرِ دفاع، نذر محمد مطمئن کو نیشنل اولمپک کمیٹی کا قائم مقام سربراہ اور انجینئر نجیب اللّٰہ کو اٹامک انرجی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کی کابینہ میں اقلیتوں کو شامل کیا جا رہا ہے، کابینہ کو مزید جامع بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم طریقہ کار مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ لڑکیاں اپنی تعلیم دوبارہ شروع کر سکیں، لڑکیوں کو جلد از جلد اسکول جانے کی اجازت دی جائے گی۔

نائب وزیر افغان وزارتِ انفارمیشن اینڈ کلچر کا کہنا ہے کہ سربراہ عالمی ادارۂ صحت کے دورۂ کابل سے شعبۂ صحت کے مسائل کے حل کی امید جاگی ہے، القاعدہ کی دھمکیوں سے متعلق خبریں پروپیگنڈا ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کابل ایئر پورٹ پر ہیلی کاپٹرز کو امریکیوں نے تباہ کیا، افغان فضائیہ کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، کابل ایئر پورٹ کا مرکزی ریڈار تباہ ہے، جس کی مرمت کے بعد بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کریں گے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کے اثاثے غیر منجمد کرنے کے لیے تمام سفارتی چینل استعمال کر رہے ہیں، پاکستان، قطر، چین اور دیگر ملکوں کو خیر خواہ سمجھتے ہیں، مشترکہ اور جامع حکومت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN