اردو
हिन्दी
جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی کا مقدمہ لڑے گی جمعیۃ علماء ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی کا مقدمہ لڑے گی جمعیۃ علماء ہند
175
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی ( پریس ریلیز )

ملک کے معروف و مشہور عالم دین مولانا کلیم صدیقی جنہیں گذشتہ رات ایک دینی پروگرام میں شرکت کے بعد واپسی پر میرٹھ سے اتر پردیش اے ٹی ایس کے خصوصی دستے نے گرفتار کر لیا تھا اور ان پر غیر قانونی طریقے سے تبدیلی مذہب کرانے ،غیر ممالک سے غیر قانونی فنڈنگ ،ملک گیر سطح پر مذہب اسلام کو بڑھاوہ دینے کی کوشش جیسے کئی سنگین الزامات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر جو کہ ایک عرصہ سے مولانا سید محمود اسعد مدنی ( صدر جمعیۃ علماء ہند ) کی ہدایت پر ناجائز مقدمات میں ماخو ذ بے گناہوں اور مظلوں کی نچلی عدالتوں سے لے کر سپریم کورٹ میں پیروی کررہی ہے ۔اس کیس میں بھی جمعیۃعلماء مہا راشٹر کے وکلاء لکھنؤ کی خصوصی عدالت میںحاضر ہوئے جہاں آج مولانا کلیم صدیقی کوپیش کیا گیا ۔

جمعیۃ کے وکلاء نے بحث کی جس کے نتیجہ میں لکھنؤ کی خصوصی عدالت نے یوپی اے ٹی ایس کو پھٹکار لگائی اور مولانا کلیم صدیقی کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم جاری کیا ہے ۔اس بات کی اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے ۔

مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک کے معروف و مشہور عالم دین معتبر شخصیت داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کو یوپی اے ٹی ایس کے ذریعہ حراست میں لئے جانے کے بعد جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے فوری طور پر ہم نے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی سے رابطہ کرکے مولاناکلیم صدیقی کی بےجا گرفتاری اور اس سے پیدا شدہ صورت حال تبادلہ خیال کیا اور ان کی ہدایت کے مطابق جمعیۃ لیگل سیل کے سکریٹری سینئر کریمنل لائر ایڈووکیٹ تہور خان پٹھان سمیت لیگل شعبہ سے تعلق رکھنے والے ملک کے مشہور ماہر قانون داں کی آن لائن میٹنگ طلب کی جس میں فوری طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ مولانا کلیم صدیقی کو قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔ مولاناکی گرفتاری نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ غیر آئینی بھی ہے اورمولانا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں سیاسی مفادات کے حصول کے لئے انہیں سازش کے تحت پھنسانے کی کو شش کی گئی ہے اس کے خلاف بھی آواز بلند کی جائے گی ۔

جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی لیگل ٹیم برق رفتاری سے لکھنؤ پہنچ کر کارروائی میں لگ گئی ہے۔ جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے وکیل مشہور کریمنل لائر ایڈوکیٹ ابو بکر سباق سبحانی نے عدالت کےرو برو یہ واضح کر دیا کہ مولانا کلیم صدیقی کو یوپی اے ٹی ایس کی تحویل میں نہ دیا جائے جس پر عدالت نے مولانا کلیم صدیقی کو فوری طور پر عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم جار ی کیا ہے۔یہ کاروائی سینئر کریمنل لائر ایڈووکیٹ پٹھان تہور خان کی نگرانی میں دہلی کے مشہور کریمنل لائر ایڈوکیٹ ابو بکر سباق اور ان کے جونیئر ایڈووکیٹ نجم الثاقب خان ، ایڈووکیٹ اکرم خان ، ایڈووکیٹ سا جد خان کر رہے ہیں ۔

جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری نہ صرف بے حد افسوسناک ہے بلکہ ہندوستان کے آئین کی پامالی کرنےوالی ہے۔ جمعیۃ علماء جو کہ ہمیشہ سے عدلو انصاف کی علم بردار رہی ہے اس کیس میں پوری طاقت سے قانونی امداد فراہم کرے گی اور ان شاء اللہ مولانا کلیم صدیقی کی بے گناہی ثابت کرکے رہے گی ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

30 جون
رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا
خبریں

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN