واشنگٹن : (ایجنسی)
ایک ایسے وقت میں جب وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دورے پر ہیں ، واشنگٹن نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت کو آکس یعنی آسٹریلیا – برطانیہ اورامریکی فوجی تنظیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
امریکی صدر ہاؤس وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعرات کو واضح کیا کہ اس معاہدے میں بھارت اور جاپان کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ،بتادیں کہ آسٹریلیا ،امریکہ و برطانیہ نے ایک معاہدہ کیا ہے ، جس کے تحت آسٹریلیا امریکی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزیں تعمیر کرے گا ۔ اس کے علاوہ اسے مصنوعی انٹیلی جینس سے چلنے والے ہتھیار بنانے کی ٹیکنا لوجی بھی حاصل کرے گا ۔










