اردو
हिन्दी
اکتوبر 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آسام میں بے گھروں پر پولیس فائرنگ غیر آئینی و غیر انسانی : جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
آسام میں بے گھروں پر پولیس فائرنگ غیر آئینی و غیر انسانی : جماعت اسلامی ہند
31
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

”سپہا جھار ضلع انتظامیہ کی جانب سے دھول پور میں عوام پر پولیس فائرنگ اور انہیں بے گھر کیا جانا نہایت ہی افسوسناک عمل ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ان بے گھروں کو فوری طور پربحال کیا جائے“۔یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ” اس جگہ پر900 سے زیاد ہ بسنے والے خاندانوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ تمام قانونی اصولوں اور بین الاقوامی انسانی ذمہ داریوں کو نظر کرتے ہوئے بے دخل کئے جانے کا عمل انجام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ انتہائی کسمپرسی میں ہیں۔ انہیں فوری طور پر خوراک، پناہ گاہ اور قانونی مدد کی ضرورت ہے۔ یہ بے گھر لوگ جمہوری طریقے پر مظاہرہ کررہے تھے جن پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی ہوگئے۔

اس واقعے کی مکمل ذمہ داری آسام کی ریاستی حکومت کو لینی چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ اس طرح کے ظالمانہ حملے کے متعلقہ عہدیداروں اور پولیس افسروں کو سزا ملے۔نیز ان تمام معاملات کی جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ جلد سے جلد منظر عام پر لائی جائے۔جن دو افراد کی پرلیس فائرنگ میں موت ہوئی ہے،ان کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے اور شدید زخمی ہونے والوں کو پچاس لاکھ روپے معاوضہ کے طور پر دیا جائے۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے مزید کہا کہ ”جب سے آسام میں بی جے پی اقتدار میں آئی ہے،مسلم اکثریتی آبادی والے رہائشی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کو بے دخل کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔اب سے تقریبا تین ماہ قبل دھوبوری ضلع میں تین سو خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا تھا۔دو سال پہلے بسواناتھ ضلع کے چوٹیا علاقے سے 445 خاندانوں کو بے گھر کیا گیا تھا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند حقوق انسانی کی’یو این ہیبی ٹیٹ‘ کی جانب سے جاری کردہ ’فیکٹ شیٹ 21 ڈوکومنٹ‘ کے بارے میں بتانا چاہتی ہے۔ اس میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر نے تسلیم کیا ہے کہ ہر شہری کو حقِ آزادی کے ساتھ مناسب رہائش کا بھی حق حاصل ہے۔شہریوں کو جو حقوق حاصل ہیں ان میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں:جبری بے دخلی اور کسی کے گھر کو من مانے ڈھنگ سے مسمار اور تباہ کرنے کے خلاف تحفظ۔ کسی کے گھر، رازداری اور خاندان کے ساتھ من مانی مداخلت سے آزاد ہونے کا حق۔ کسی کواپنی رہائش کا انتخاب کرنے کا حق اور یہ طے کرنا کہ اسے کہاں رہنا ہے اور نقل و حرکت کی آزادی کا حق۔ ہندوستان نے اس بین الاقوامی قانون کی توثیق کی ہے جس میں رہائش کو بنیادی انسانی حق کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھی اپنے کئی فیصلوں میں مانا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 21 جس میں ہر شہری کو محفوظ زندگی کا حق دیا گیا ہے، اس سے بھی ہر ایک کو مناسب رہائش کا انسانی حق حاصل ہوتا ہے۔

تاہم آسام میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے لگتا ہے کہ وہاں کی بی جے پی حکومت اس قانونی اور اخلاقی ذمہ داری کی پرواہ نہیں کررہی ہے۔ یہ غریبوں اور بے گھروں پر ’تجاوزات‘ اور غیر قانونی باشندوں‘ کے طور پر الزام لگا کر ترقی کا دکھاوا کرنے کے لئے ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کررہی ہے۔ بے دخل کئے جانے کا یہ رویہ ہمارے آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔لہٰذا اسے ترک کرکے جلد از جلدان بے گھروں کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN