بھدوہی:
اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے نیشنل ہائی وے مادھو سنگھ میں ہفتہ کو آل اندیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسد الدین اویسی کی آمد پر کارکنوں نے جم کر ہنگامہ مچایا اور خواتین کے ساتھ دھکا مکی کی۔ اس سے ناراض اویسی پروگرام چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔
وارانسی سے پریاگ راج جاتے وقت اسد الدین اویسی کو بھدوہی کے مادھو سنگھ میں رکنا تھا۔ جیسے ہی قافلہ پروگرام کی جگہ پر نیشنل ہائی وے پر پہنچا۔ تبھی کچھ اوباشوں نے پروگرام اسٹیج پر موجود بھاری بھرکم مالا لے کر ان کی کار کے پاس پہنچ گئے۔ اس درمیان کارکنوں نے دھکا مکی شروع کر دی۔
پارٹی کی خاتون مورچہ کی ضلع صدر رخسانہ بیگم اور ان کی ٹیم میں شامل خواتین کے ساتھ دھکا مکی کی گئی۔ کارکنوں کی اس حرکت سے ناراض اسد الدین اویسی فوراً کار میں سوار ہوئے اور فافلے کے ساتھ نکل گئے۔ ادھر ڈویژن سکریٹری محمد عمران نے خواتین سے معافی طلب کی ہے۔









