اردو
हिन्दी
اکتوبر 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان کی سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کا خطاب

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
افغانستان کی سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کا خطاب
38
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیویارک :(ایجنسی)
وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی بنایا جانا ضروری ہے کہ افغانستان کی سرزمین کا استعمال دہشت گردی کو پھیلانے کیلئے نہیں ہو یا پھر وہاں دہشت گردانہ واقعات نہ ہوں ۔ ہمیں اس بات کیلئے بھی محتاط رہنا ہوگا کہ وہاں کی نازک صورتحال کا کوئی ملک اپنے مفاد کیلئے ٹول کی طرح استعمال نہ کرے۔

وزیر اعظم مودی نے آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر جم کر نشانہ سادھا ۔ وزیر اعظم نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو ملک دہشت گردی کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کررہے ہیں ، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے ۔ یہی نہیں ، وزیر اعظم مودی نے سمندری سیکورٹی اور توسیع پسندی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سمندر سبھی کی مشترکہ وراثت ہے اور اس کو بچانے کی ضرورت ہے ۔

وزیر اعظم مودی نے اشاروں ہی اشاروں میں پاکستان کو کافی کھری کھوٹی سنائی ۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک دہشت گردی کا سیاسی ٹول کے طور پر استعمال کرتے ہیں ، شاید وہ بھول رہے ہیں کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے ، ہمیں اس وقت افغانستان کے عوام ، خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کی مدد کرنےکی ضرورت ہے اور اس میں ہمیں اپنا فرض نبھانا ہوگا ۔

وزیر اعظم مودی نے چین پر بھی اشاروں ہی اشاروں میں زوردار حملہ کیا ۔ سمندر کے ذریعہ کاروبار کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سمندر ہماری مشترکہ وراثت ہے ، اس لئے ہمیں دھیان رکھنا ہوگا کہ سمندر کے وسائل کا استعمال کریں ، اس کو غلط استعمال نہ کریں ۔ سمندر بین الاقوامی کاروبار کی لائف لائن ہے اور اس سے توسیع پسندی کی لڑائی سے بچنا ہوگا ۔ اس کو بچانے کیلئے اقوام متحدہ قوانین کے مطابق بین الاقوامی برادری کو آواز اٹھانی ہوگی ۔

دریں اثناء وزیر اعظم موی نےخطاب کرتے ہوئے کورونا وبا میں جان گنوانے والے سبھی لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سب سے پہلے عبداللہ شاہد کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے مبارکباد دی ۔ وزیرا عظم مودی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پوری دنیا 100 سال میں آئی سب سے بڑی وبا کا سامنا کررہی ہے ۔ ایسی خطرناک وبا میں زندگی گنوانے والے سبھی لوگوں کو میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں اس ملک کی نمائندگی کررہا ہوں جس کو مدر آف ڈیموکریسی کا فخر حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا یہ ہندوستان کی جمہوریت کی طاقت ہے کہ ایک چھوٹا بچہ جو کبھی ایک ریلوے اسٹیشن کے ٹی اسٹال پر اپنے والد کی مدد کرتا تھا وہ آج چوتھی مرتبہ ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر یو این جی اے سے خطاب کررہا ہے ۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کا ویکسین ڈیلیوری پلیٹ فارم کووین ایک ہی دن میں کروڑوں ویکسین ڈوز لگانے کیلئے ڈیجیٹل مدد فراہم کررہا ہے ۔ میں یو این جی اے کو یہ جانکاری دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستان نے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین ڈیولپ کرلی ہے ، جس کو 12 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو لگایا جاسکتا ہے ۔

ہندبحرالکاہل خطے کو آزاد، کھلا، پرامن، خوشحال بنانے کے لئے جامع نقطہ نظر سے قائم اس اتحاد کی پہلی براہ راست میٹنگ کاآغاز کرتے ہوئے امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے اپنے افتتاحی کلمات میں ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کا خیرمقدم کیا۔ امریکی صدرنے کہا کہ چھ ماہ قبل ملے تھے تو ہم نے ایک آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل کے لئے ایک مساوی اورمثبت ایجنڈا کو بڑھانے کا پختہ عزم کیا تھا۔ آج ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اس سمت میں شاندار ترقی کی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN