اردو
हिन्दी
جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نہتے مسلمانوں پر پولس کی ظالمانہ کارروا ئی کی جوڈیشیل انکوائری کرائی جائے:مولانا بدر الدین اجمل

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
نہتے مسلمانوں پر پولس کی ظالمانہ کارروا ئی کی جوڈیشیل انکوائری کرائی جائے:مولانا بدر الدین اجمل
28
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گوہاٹی؍ممبئی(پریس ریلیز):

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے آسام کے نہتے مسلمانوں پرپولس کی ظالمانہ کارروائی اور ایک صحافی کے وحشیانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ظلم و جبر کی بد ترین مثال قرار دیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ آسام میں درنگ ضلع کے دھولپورگوروکھٹی علاقہ میں برسوں سے رہنے والے مسلمانوں کو بغیر متبادل جگہ فراہم کئے ہوئے جس طرح ان کے گھروں پر بلڈوذر چلایا گیا وہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا عمل ہے۔

سرکار کا کام لوگوں کا گھر آباد کرنا ہوتاہے مگر آسام سرکار نے جس طرح طاقت کا مظاہرہ کرکے غریبوں کے آشیانہ کو تہس نہس کیا یہاں تک کہ عبادت گاہوں کو بھی مسمار کردیا وہ ظلم و بربریت کی گواہی دیتا ہے۔ مولانا نے مزید کہاکہ حد تو اس وقت ہو گئی جب اس ظلم کے خلاف وہاں کے لوگ احتجاج کر رہے تھے تو پولس نے ان پر فائرنگ کر دی جس میں دو لوگ شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔اور ان سب میں ایک کیمرہ مین صحافی جس کا کام ظلم کو بے نقاب کرنا ہوتا ہے اس نے مظلوم اور مقتول شخص پر چھلانگ لگاکر اور اس پر گھونسے مارکر بربریت کی انتہا کر دی۔

مولانا نے پورے معاملہ کی جوڈیشیل انکوائری کروانے، گناہگاروں کو سخت سزا دینے ، مقتولوں کے اہل خانہ کو بیس بیس لاکھ اور زخمیوں کو دس دس لاکھ بطور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیز انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سرکار تمام لوگوں کو گھر کے لئے زمین فراہم کرائے اورہر ایک کو دو دو لاکھ روپیہ گھر بنانے کے لئے بھی دے۔مولانا نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو آسام کے خطرناک سیلاب میں اپنا گھر بار گنوا چکے ہیں اور اس جگہ پر برسوں سے رہ رہے تھے جہاں انہیں روڈ، بجلی، پانی اور اسکول وغیرہ سب کچھ میسر تھا پھر کووڈ کے اس پُرآشوب دور میں سرکار نے ان کے گھروں پر بلڈوزر چلاکر تعصب اور ظلم کا ثبوت دیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ مزید کہا کہ 16 ستمبر کو مجھے slipped disc (کولھے کی ہڈی اپنی جگہ سے ہٹ گئی ہے)ہوا ہے، جس کے بعد سے ہی میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر مکمل بیڈ ریسٹ پر ہوں، اسی وجہ سے میں سفر نہیں کرسکتا لیکن 20 ستمبر کو جیسے ہی مجھے لوگوں کے گھر اجاڑے جانے کا علم ہوا میں نے اسی دن اپنے ایم ایل اے کے وفد کو وہاں بھیجاجنہوں نے حالات کا جائزہ لیکر وہاں کے ضلع انتظامیہ سے ملاقات کی اور اپنا احتجاج درج کروایا نیز بے گھر لوگوں کی رہائش کا فوری انتظام کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف وفد نے متأثرین کو فوری راحت رسانی کے لئے بھی انتظام کرنے کا پروگرام بنایا اور اس کے لئے انتظام میں لگ گئے۔ مگر اس دوران 23 ستمبر کو جب متأثرین جمہوری طریقہ سے احتجاج کررہے تھے تو پولس نے لاٹھی ڈنڈوں سے ان کی پیٹائی کردی اور اس کے بعد گولی چلادی جس نے دو بے گناہوں کی جان لے لی جبکہ درجنوں کو گھائل کر دیا۔ اس ظالمانہ واقعہ کے فوری بعد ہمارے ایم ایل اے کا وفد متأثرہ جگہ پہونچا ، لوگوں سے ملاقات کی اورسرکار کی کاروائی کے خلاف آواز بلند کی۔آج ہماری پارٹی کے ایم ایل اے کے وفد نے آسام کے گورنر سے بھی ملاقات کی ہے اور واقعہ کی مذمت کے ساتھ ساتھ مطالبات بھی ان کے سامنے پیش کئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماری پارٹی نے آج اس واقہ کے خلاف آسام بند نیز خاموش احتجاج کا بھی اہتمام کیا ہے۔مولانا نے کہا کہ مظلوموں کے حق اور ظلم کے خلاف ہم اور ہماری پارٹی جمہوری طریقہ سے لڑتے رہیں گے،اوراگر انصاف نہیں ملا تو عدالت بھی جائیں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

30 جون
رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا
خبریں

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN