لکھنؤ:(ایجنسی)
اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ممکنہ آخری کابینی توسیع میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے کابینہ میں علاقہ اور ذاتی مساوات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سات نئے وزراء کو اپنی وزارت میں جگہ دی ہے۔ راج بھون میں گاندھی آڈیٹوریم میں گورنرآنندی بین پٹیل نے نئے وزراء کو حلف دلایا۔
نئے وزراء میں جتن پرساد(برہمن) کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے، جبکہ سنگیتا بلونت سنگھ(او بی سی)، دھرم ویر پرجا پتی(او بی سی)،پلٹو رام(ایس سی)،چھترپال گنگوار(اوبی سی)، دنیش کھٹک(دلت) اور سنجے گوڑ(ایس سی) کو مملکتی وزیر کے طور پر یوگی کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔









