سیتا پور : (ایجنسی)
سماج وادی پارٹی کے دبنگ لیڈر اعظم خان سے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں سیتاپور جیل میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے پوچھ گچھ کی ہے۔ وہ سیتاپور جیل میں بند ہیں اور ای ڈی کی ٹیم ان سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
اعظم خان سے جیل کے اندر کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی۔ رام پور کے ممبرپارلیمنٹ اور ایس پی لیڈر اعظم خان 27 فروری 2020 سے کئی معاملات میں سیتاپور جیل میں بند ہیں۔ وہ 10 ستمبر کو میدنتا اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جیل میں آئے تھے۔
اس سے قبل گزشتہ پیر ، منگل اور بدھ کو بھی اعظم سے ای ڈی کی ٹیم نے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی۔
گزشتہ پیر کو ہائی کورٹ کا حکم لے کر جیل میں پہنچی ای ڈی کی ٹیم نے تقریباً تین گھنٹے تک اعظم خاں سے بند کمرے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ گزشتہ منگل کو پھر ای ڈی کی ٹیم نے چار گھنٹے تک لمبی پوچھ گچھ کی تھی ۔ اس کےبعد ٹیم کے افسرشام چار بجے جیل سے چلے گئے تھے ۔
جیل سپرنٹنڈنٹ سریش کمار سنگھ نے بتایا کہ بدھ کو بھی ای ڈی کی ٹیم میں شامل چندن پگلیا اورپنکج ترپاٹھی نے اعظم خاں سےپوچھ گچھ کی تھی ۔









