اردو
हिन्दी
جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

صحت مند معاشرہ کے لئے لازمی ہے صحت مند سوچ کا ہونا: امیر جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ہمیں پریشان حال لوگوں کے لیے رحمت بن کر ابھرنا ہے: سید سعادت اللہ حسینی
40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

”تعلیم، غذا، صحت، علاج اور صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ صرف بیماری کا نہ ہونا صحت نہیں ہے بلکہ مکمل دماغی، جسمانی تندرستی اور زندگی کی ضروریات کی فراہمی کا نام صحت ہے“ یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے ”صحت مند دماغ، صحت مند جسم اور صحت مند سماج“ کے عنوان پر منعقدہ ویبنار میں کہی۔ اس ویبنار کو جماعت اسلامی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس میں ملک و بیرون ملک سے شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امیر جماعت نے اپنے صدارتی کلمات میں مزید کہا کہ ہم جب اعتدال سے ہٹتے ہیں تو ہماری صحت،ہمارے جسم، ہماری سوسائٹی اور ہمارا ملک سب پر اس کے منفی اثرات پڑتے ہیں اور ہم زندگی میں طرح طرح کے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اسی لئے قرآن کریم نے اعتدال اور عدل پر بار بار زور دیا ہے۔یہ اعتدال ہر جگہ ہے، کائنات کی تخلیق میں، سوسائٹی میں اور ہمارے جسم کے اندر بھی۔ اس میں تجاوز کرنے سے عدم توازن پیدا ہوتا ہے جو ماحولیات میں خرابی، سوسائٹی میں خرابی، یہاں تک کہ ہمارے جسم اور سوچ میں خرابی پیدا کرتا ہے اور ہمارے سوچنے کا انداز منفی سمت میں چلا جاتا ہے جس کے نتیجے میں فرقہ واریت، منافرت، سماج میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے۔ دماغ کو اس منفی سوچ سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ عدل اور اعتدال پر قائم رہا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب دماغ بیمار ہوتا ہے تو دوسروں کے تئیں منافرت پھیلانے، فرقہ واریت کو ہوا دینے کی راہ پر انسان چل پڑتا ہے اور ان چیزوں کو حکومت کی جانب سے غلط پالیسیاں اختیار کرنے کی وجہ سے ہواملتی ہے“۔

ویبنار کو نائب امیر جماعت محمد جعفرنے بھی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔ یہ تندرستی جسمانی طور پر بھی ہونی چاہئے اور نفسیاتی طور پر بھی۔ اگر انسان جسمانی طور پر تندرست نہ ہو تو اس کے سوچنے کی صلاحیت کمزور پڑ جاتی ہے اور وہ کسی بھی معاملے کو صحیح سمت میں سوچنے سے قاصر ہوتا ہے اور اگر وہ جسمانی طور پر تو تندرست ہے لیکن نفسیاتی طور پر صحت مند نہیں ہے تو وہ اپنی جسمانی طاقت کا غلط استعمال کرنے لگتا ہے۔پھر دھیرے دھیرے اپنے لئے اور پورے معاشرے کے لئے زحمت بن جاتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ معاشرے میں مثبت سوچ رکھنے والے اذھان کی پرورش کی جائے جو فسطائی طاقتوں اور فرقہ واریت جیسے ماحول کو پیدا ہونے سے روکنے میں کلیدی کردار ادا کرے“۔

اس موقع پر بنگلور کے مشہور کالم نویس کےسی رگھونے کہا کہ ہمارے سوچنے کی صلاحیت کمزور پڑتی ہے تو ہم خالق کائنات کو بھی دھرم کے دائرے میں قید کرنے کی باتیں سوچنے لگتے ہیں۔ایسی ذہنیت ایٹمی طاقتوں سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی ہے لہٰذا اس کو روکنے کی سخت ضرورت ہے۔مشہور رائٹراور کہانی نگار جناب پنکج چترویدی نے کہا کہ مذہب کا نعرہ لگانا، مذہبی لباس اور علامتوں کو اپنے جسم پر سجا لینا مذہب نہیں ہے بلکہ مذہب کی تعلیمات پر عمل کرنا مذہب ہے۔جو لوگ مذہب کے نام پر دوسروں کو اذیت دیتے ہیں اور کسی دوسرے مذہب کی لاش پر کودتے ہیں وہ دراصل اپنے ہی مذہب کی توہین کررہے ہیں۔یہ ان کے بیمار دماغ کی علامت ہے۔

دہلی یونیورسٹی،شعبہ تواریخ کے پروفیسر اجیت جھا نے کہا کہ صحت سے متعلق لوگوں میں بیداری لانے کی ضرورت ہے۔کورونا وبا کے دوران ہم نے دیکھا کہ بہت سے لوگوں کو بے خبری اور ناواقفیت کی وجہ سے زیادہ نقصانات اٹھانے پڑے۔اس کے لئے عوام میں بیداری لانے کے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے پوری تیاری ہونی چاہئے،ساتھ ہی ہمارا ذہن سماج کے مفاد کو سوچنے والا ہو کیونکہ ہمارا مفاد سماج اور ملک کے آئین کے مفاد کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔یہ مفاد تبھی سامنے آسکتا ہے جب ہم سب کے ساتھ انصاف اور اعتدال کا رویہ اختیار کریں۔ پروگرام کی نظامت کویت سے شرف الدین بی ایس نے کی، جبکہ کویت میں مقیم عبد الرحمن شاہد انصاری کی تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN