اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انصاف کا دوہرا معیار،افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے امریکہ مستثنیٰ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
انصاف کا دوہرا معیار،افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے امریکہ مستثنیٰ
42
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل : (ایجنسی)

بین الاقوامی فوجداری عدالت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگی جرائم کے حوالے سے تحقیقات میں امریکا کی بجائے صرف طالبان اور داعش پر توجہ مرکوز کی جائے گی، کیونکہ وسائل کی کمی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کے روز کہا کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرانا چاہتے ہیں لیکن اس میں امریکی فوجیوں کی تفتیش کی بجائے صرف طالبان اور اسلامک اسٹیٹ (خراسان) پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

کریم خان نے جون میں نئے چیف پراسیکیوٹر کا حلف لیا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان اور داعش (خراسان) کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ افغانستان میں حالیہ پیش رفت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ چونکہ طالبان نے افغانستان کا اقتدار سنبھال لیا ہے ایسے میں ان کی حکومت کے تحت جنگی جرائم کی کسی آزادانہ تحقیقات کی توقع نہیں ہے۔ کریم خان کا کہنا تھا،”ملک کے اندردرست اور موثر تفتیش کا کوئی امکان نہیں ہے۔‘‘

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم کی تفتیش گزشتہ 15برس قبل شروع ہوئی تھی۔ گزشتہ برس اس نے جنگی جرائم کے حوالے سے مکمل تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن افغان حکومت نے یہ کہتے ہوئے تحقیقات رکوا دی تھیں کہ وہ خود ہی اس کی تحقیقات کررہے ہے ۔ نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان سے قبل فٹاو بینسوڈا نے سن 2020 میں مکمل تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

آئی سی سی کے ججوں کی جانب سے منظور کردہ ٹریبونل کو افغان حکومتی فورسز، طالبان، امریکی فوجیوں اور انٹلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے افغانستان میں سن 2003 سے ہونے والی زیادتیوں کی تفتیش کا کام سونپا گیا تھا۔ لیکن افغان حکومت کا کہنا تھا کہ و ہ خود یہ کام کرنا چاہتی ہے اس لیے تفتیش کو مؤخر کردیا گیا۔

نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ طالبان نے حکومت سنبھال لی ہے اس لیے افغانستان کی جانب سے تفتیش کو مؤخر کرنے کے حوالے سے”صورت حال میں واضح تبدیلی‘‘ آچکی ہے۔

دی ہیگ میں سن 2002 میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت صرف اسی صورت میں مداخلت کرتی ہے جب کوئی رکن ملک جنگی جرائم، انسانیت سوز جرائم یا نسل کشی کے ملزمین پر مقدمہ چلانے سے قاصر ہو یا ایسا کرنے سے انکار کردے۔

کریم خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے محدود وسائل کی وجہ سے تفتیش کا دائرہ صرف طالبان اور داعش کے جرائم تک محدود رکھا جائے گا۔ انہوں نے تاہم کہا کہ تفتیش کے جن پہلوؤں پر توجہ نہیں دی گئی، میرا دفتر ان ثبوتوں کی حفاظت کی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا، ” میں نے افغانستان میں اپنے دفتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ تحقیقات میں مبینہ طور پر طالبان اور داعش کے جرائم پر توجہ کو مرکوز رکھتے ہوئے تفتیش کے دیگر پہلوؤں کو ترجیح نہ دیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا،” طالبان اور داعش کی جانب سے کیے گئے مبینہ جرائم کی نوعیت اور یہ جس سطح پر انجام دیے گئے اس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور ہم قابل اعتماد مقدمات بنانا چاہتے ہیں جن کو کسی شک و شبے سے بالاتر ہو کر عدالت میں ثابت کیا جا سکے۔‘‘

برطانیہ کے کریم خان بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نئے مستغیث اعلیٰ

کریم خان نے خصوصاً 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے مہلک حملے کا ذکر کیا جس کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔ اس حملے میں 13 امریکی فوجی اہلکار اور 100 سے زائد افغان شہری مارے گئے تھے۔

انسانی حقوق کے علمبرداروں نے افغانستان میں امریکا کی مبینہ جنگی جرائم کوتحقیقات سے الگ رکھنے کے آئی سی سی کے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے اورمتنبہ کیا ہے کہ اس فیصلے سے امریکا کو ”جرائم سے معافی‘‘ مل سکتی ہے۔

امریکی مظالم کا شکار ہونے والوں کے مقدمات کی نمائندگی کرنے والی سینئر وکیل کیتھرین گالاگھر کا کہنا تھاکہ وہ آئی سی سی کے اس فیصلے سے ”حیرت زدہ‘‘ ہیں۔

کیتھرین نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیف پراسیکیوٹر اپنی نو سالہ مدت کا آغازایک ”غلط” طریقے سے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا،” امریکا نے زیادتیوں کی اپنی روایت کی مناسب تفتیش کرنے سے انکار کردیا ہے اور آئی سی سی کے رکن ممالک بھی ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔” کیتھرین کا کہنا تھا کہ امریکا کی مبینہ جنگی جرائم کی تفتیش نہ کرنے کے فیصلے سے غلط پیغام جائے گا اور دیگرجنگی مجرم بھی خود کو مطمئن سمجھیں گے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نمائندہ سمیرہ حمیدی نے آئی سی سی سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کابل میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم دس عام شہریوں کی ہلاکت کے مدنظر ایسا کرنا اور بھی ضروری ہے۔

سمیرہ حمیدی نے ٹوئٹر پر لکھا،” کابل میں امریکی ڈرون حملے کے مدنظر، جس میں گیارہ بچوں سمیت بے گناہ شہری ہلاک ہوئے، آئی سی سی کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور امریکا کو اس کا ذمہ دارٹھہرانے کی ضرورت ہے۔”

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN