اردو
हिन्दी
جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آپسی محبت و بھائی چارگی سے ہی ملک میں امن قائم ہوگا: پروفیسر سلیم انجینئر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سیاسی فائدے کے لیے گرفتاری کی گئی:جماعت اسلامی ہند
34
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

’’دنیا میں ہندوستان ہی ایک ایسا ملک ہے جہاں لوگ مختلف نظریہ رکھنے کے باوجود بھی ایک ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ ہزاروں سال سے اس ملک نے اپنی اس وراثت کو سنبھال کر رکھا ہے، جو ابھی بھی اس ملک کی ایک اہم خاصیت مانی جاتی ہے۔ اس وراثت کو بنائے رکھنے میں ہمارے مذہبی رہنماؤں و اداروں نے بہت اہم کردار نبھایا ہے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ اپنے سیاسی فائدے کے لئے اس وراثت کو نقصان پہنچانے کا کام کر رہے ہیںاورسماج کے مختلف گروپوں میںآپسی منافرت پھیلا کر ملک کے امن کو نقصان پہنچانا رہے ہیں۔‘‘ان خیالات کا اظہار آج حضرت گنج میں واقع ہوٹل عارف کیسلس میں مذہبی رہنماؤں کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’سماج کو بنائے رکھنے میں مذہبی رہنماؤں کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے، انہوں نے اپنے ماننے والوں کو یہی سبق دیا کہ وہ لوگوں سے کیسےآپسی میل محبت کے ساتھ رہیں، ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ کافی عرصہ سے اس ملک کے باشندے آپس میں محبت و بھائی چارگی سے رہتے آئے ہیں۔ لیکن اب جبکہ اس امن پسند سماج کو کچھ ایسے عناصر سے خطرہ لاحق ہو جس سے سماج اخلاق کی پستیوں کی جانب بڑھ رہا ہو تو ایک بار پھر سے انہی سماجی رہنماؤں پر یہ ذمہ داری آتی ہے کہ وہ آگے آکر سماج اور ملک کو امن و شانتی کا گہوارہ بنائے رکھنے میں اپنا کردار نبھائیں۔‘‘

اس موقع پربھکشو سماج کے نمائندہ بھکشو گیان لوک نے کہا کہ سماج کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو سماج کو جوڑنے کا کام کریں، ایسے حالات میں جبکہ لوگ ایک دوسرے سے نفرت کر رہے ہوں ہم لوگوں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ ہم انہیں محبت کا درس دیں۔ عیسائی سماج کے نمائندہ میتھیڈسٹ چرچ کے فادر آر بی رائے نے کہا کہ سماج میں اور بھی ایسے مسائل ہیں جن پر ہمیں غور و فکر کرنا چاہیے۔ ملک میں بڑھتی بے روزگاری، مہنگائی، ترقیات جیسے مسائل پر گفتگو نہ ہو کر آپسی منافرت کو بڑھانے والی باتوں سے ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے ہوتا چلا جائے گا۔

جین سماج کے نمائندہ ابھیشیک جین نے کہا کہ مذہبی رہنماؤں کو چاہیے کہ اپنے ماننے والوں کے درمیانآپسی محبت اور بھائیچارگی کا سبق دیں اور انہیں اس بات کو بھی سمجھائیں کہ آپسی محبت سے ہی اس ملک کو نفرت کی آگ سے بچایاجاسکتا ہے۔

شیعہ عالم دین مولانا سیف عباس نقوی نے کہا کہ اسلام اور دیگر مذاہب اس بات کی تعلیم دیتے ہیں کہ سبھی انسان آپس میں بھائیبھائی ہیں، اس لحاظ سے اگر سبھی مذاہب کے ماننے والے اپنے ہی مذہب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آ پس میں محبت کرنے والے بن جائیں تو مذہب کے نام پر ہونے والے فسادات خود بخود ختم ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ان تمام پہلوؤں پر غور و فکر کے بعد سبھی مذہبی رہنماؤں نے ’’دھارمک جن مورچہ‘‘ کے نام سے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کیا۔ جس کے مقاصد ہوں گے کہ آپسی محبت و اخوت کو فروغ دینے کے لئے مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان گفتگو اور بات چیت کا سلسلہ شروع ہو۔ سماج کی عام برائیوں کو ختم کرنے کے لئے سب مشترکہ کوشش کریں۔ اپنے سماج کے لوگوں میں دوسرے سماج کے تئیں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کریں۔ سبھی مذاہب کے لوگوں کو اپنے عقیدے کے مطابق عمل کرنے کی مکمل آزادی کا ماحول بنے۔ سماج کے کمزور اور دبے کچلے لوگوں کے حق میں مشترکہ طور پر کھڑے ہوں۔ ہندوستانی آئین کے ذریعہ ملی ہوئی ثقافتی اور مذہبی آزادی کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کرنا۔

پریس کانفرنس میں بھکشو گیان لوک، بھکشو کوشلبودھ، فادر آر بی رائے، مولانا سیف عباس نقوی،ابھیشک جین، پی کے جین،دویندر پال ورما، برہما کمار نندنی،برہما کماریکسم، مولانا طاہر مدنی،ستیشترپاٹی، ڈاکٹر ملک محمد فیصل، ایڈوکیٹ محمد اکرم خان وغیرہ موجود تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN