چنڈی گڑھ : (ایجنسی)
پنجاب میں سیاسی بحران گہرا ہوتا جارہا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کے بعد اب کابینی وزیر رضیہ سلطانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رضیہ سلطان سابق آئی پی ایس افسر محمد مصطفیٰ کی اہلیہ ہیں۔ محمد مصطفیٰ سدھو کے مشیر ہیں۔ استعفیٰ کے بعد رضیہ سلطانہ نے سونیا اور راہل گاندھی سے اظہار تشکر کیا ہے۔










