نئی دہلی: (ایجنسی)
عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت کےکثیر المقاصد’ دیش بھکتی نصاب‘ کو منگل کو لانچ کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کا ہر بچہ حقیقی معنوں میں دیش بھکت ہوگا۔
انقلابی مجاہد آزادی بھکت سنگھ کے یوم پیدائش پر چھتر سال اسٹیڈیم میں منعقد پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آج کل لوگ صرف ترنگا لہرانے یا قومی ترانہ گاتےوقت دیش بھکتی محسوس کرتےہیں ۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 74 سالوںمیں ہمیں اپنے اسکولوں میں فزکس ،کیمسٹری اور ریاضی پڑھایا گیا لیکن بچوں کو ’ دیش بھکتی ‘ نہیں پڑھائی گئی۔ دیش بھکتی ہم تمام کے اندر ہے لیکن اس کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ دہلی کاہر بچہ حقیقی معنوں میں دیش بھکت ہوگا۔ ’دیش بھکتی نصاب‘ ملک کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا اور بھارت کو تیزی سے آگے لے جائےگا۔
’بھارت ماتا کی جے‘ ، ’ انقلاب زندہ باد‘ اور ’وندے ماترم ‘ کے نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہمیں ایسا ماحول تیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں ہم تمام اور ہمارے بچے ہر قدم پر دیش بھکتی محسوس کریں۔










