نئی دہلی : (ایجنسی)
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے ایک ٹی وی ڈبیٹ کے دوران کانگریس پر چٹکی لیتے ہوئے اینکر سے کہاکہ آپ نے بہت بڑی غلطی کر دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کنہیا کمار کو کانگریس پارٹی میں شامل ہونے پر کہاکہ کانگریس تیرے ٹکڑے ہوں گے ان شاء اللہ -ان شاء اللہ۔
نیوز 18 انڈیا کے پروگرام ’ آر – پار ‘ میں چل رہی ایک ڈبیٹ کے دوران اینکر امیش دگون نے بی جے پی ترجمان سمبت پاترا سے سوال پوچھا ، کانگریس میں جو کچھ بھی چل رہا ہے بی جے پی کو ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سب کچھ چلتا رہے ہمارا کام بنتا رہے؟ انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے پہلے اینکر کی ایک غلطی بتاتے ہوئے کہاکہ آپ سے ایک بہت بڑی غلطی ہوئی ہے حالانکہ اسے اب بھی صحیح کیا جا سکتا ہے ۔










