اردو
हिन्दी
جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’سیکورٹی کلیئرنس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات نے بنگلہ چینل کو لائسنس کو رد کرنے کی دھمکی دی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
’سیکورٹی کلیئرنس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات نے بنگلہ چینل کو لائسنس کو رد کرنے کی دھمکی دی
35
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

مرکز کی مودی حکومت کےبارے میں تنقیدی موقف اپنانے والے کولکاتہ ٹی وی کے مالک کوستو رائے کو وزارت اطلاعات ونشریات نے نوٹس جاری کر کےپوچھا ہے کہ ان کالائسنس کیوں رد نہیں کیا جانا چاہیے۔ وزارت نے ایک ہفتے کے اندر انہیں جواب دینے کو کہا ہے۔

گزشتہ 27 ستمبرکولکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چونکہ وزارت داخلہ نے انہیں‘سیکیورٹی کلیئرنس’ دینے سے انکار کیا ہے، اس لیے چینل کا لائسنس رد کیا جا سکتا ہے۔کولکاتہ ٹی وی ایک بنگلہ نیوز چینل ہے،جس کو سال 2006 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس کومودی حکومت کے بارے میں تنقیدی رپورٹنگ کے لیے جانا جاتا ہے۔ حالانکہ صوبےکی ممتا حکومت کے لیے چینل کا رخ کافی نرم رہتا ہے۔ اس میں322 لوگ کام کر رہے ہیں۔

انڈر سکریٹری وجئے کوشک کے دستخط والے وزارت کے خط میں چینل کے ذریعےاپ لنک اور ڈاؤن لنک کے لیے نئی سیکیورٹی کلیئرنس کی مانگ کا ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز کو وزارت داخلہ کے پاس بھیجا گیا تھا اور سیکیورٹی کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

First they https://t.co/c9KlvZqWfp they are trying 2 cncl the license of Kolkata TV.This is a bltnt way to gag the voice of free press.We'll continue to raise our voice.We'll protest against this fascist undemocratic regime of PM Modi. #fightforfreepress #fightforkolkatatv pic.twitter.com/iW3neCTLeT

— Kaustuv Ray (@kaustuvray) September 28, 2021

وزارت اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اپ لنکنگ گائیڈ لائن کے کلاز9.2 کے تحت وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی اس کی اجازت دی جا سکتی ہے اور ‘قومی سلامتی اور پبلک آرڈر کی بنیاد پر لائسنس/کلیئرنس رد کی جا سکتی ہے۔’اس پر کولکاتہ ٹی وی کے مالک کوستو رائے نے کہا کہ مرکزی حکومت وزیر اعظم کے تئیں سخت موقف اپنانے والی میڈیا کو چپ کرانا چا ہتی ہے۔رائے نے دی وائر سے کہا، ‘یہ آزادپریس کی آواز کو دبانے کا طریقہ ہے۔ ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، ہم مودی کے اس فسطائی اور غیرجمہوری حکومت کی مخالفت کریں گے۔ ہم ایسے کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ اس ملک کی جمہوریت پسندعوام اور سیاسی پارٹیاں ہمارے جدوجہد کی حمایت کریں گی۔’

سال2018 میں سی بی آئی نے کئی بینکوں کے ذریعے درج کی گئی مالیاتی دھوکادھڑی کی شکایت کے سلسلے میں رائے کو گرفتار کیا تھا۔ای ڈی نے بھی اس وقت رائے کے دفاتر کےمتعددکیمپس میں کچھ چھاپے مارے تھے۔ اس مہینے کی شروعات میں رائے کو اسی معاملےمیں ای ڈی سے ان کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس ملا تھا۔گزشتہ 22 ستمبر کو ای ڈی نے اپنے کولکاتہ کےدفتر میں ان سے سات گھنٹے پوچھ تاچھ کی تھی۔ ان سے کئی کاغذات بھی جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔

رائے نے کہا، ‘سی بی آئی اور ای ڈی ہمیں چپ کرانے میں ناکام رہی۔ اب وہ پورے چینل کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ مہاماری اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی ہم نے اپنے ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی نہیں کی، نہ ہی ہم نے کوئی چھٹنی کی تھی۔ لیکن مودی سرکار کو یہ سب پسند نہیں ہے کیونکہ ہم (جواہر لال) نہرو سے سوال نہیں کرتے ہیں نہ۔’وزارت اطلاعات ونشریات کے خط پرردعمل دیتے ہوئے ترنمول کانگریس ایم پی ڈریک او برائن نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ جو ٹی وی چینل، اخبار اور صحافی اس سرکار کو ‘بے نقاب’ کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہی ہوتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN