اردو
हिन्दी
مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پروپیگنڈوں کی تلوار سے سچائی کا قتل

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
پروپیگنڈوں کی تلوار سے سچائی کا قتل
63
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

یہ ایک حقیقت ہے کہ ہندو سماج میں ایک عرصہ سے مذہب کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے ، ہندو مذہب میں بنیادی طور پر کوئی ایسا ٹھوس عقیدہ نہیں پایا جاتا ، جس کو ہندو عقیدہ اور آئیڈیا لوجی کا نام دیا جاسکے ، جو لوگ ’’ رام ‘‘ کو بھگوان اور خدا مانتے ہوں، وہ بھی ہندو ہیں، اور جوگ ’’ راون ‘‘ کو خدا قرار دیتے ہیں اور رام کو بُرا بھلا کہتے ہیں، وہ بھی ہندو مذہب ہی کے علمبردار ہیں، اور نہرو وغیرہ جیسے دانشور جو مورتی پوجا اور دیوی دیوتاؤں کے وجود کو توہم پرستی قرار دیتے ہیں، وہ بھی ہندو ہیں ، توہم پرستی ہی کے نتیجے میں طبقاتی تقسیم ہندو عقیدہ کا اٹوٹ جزء ہے اور اسی لئے ہندستان میں ہزاروں سال سے دبے کچلے ہوئے لوگوں کا احساس ہے کہ ہندو مذہب در اصل مذہبی قالب میں ’’ برہمن واد‘‘ کی حفاظت سے عبارت ہے ، اس نظام نے صدیوں سے دلت اور پست طبقات کو اپنے طاقتور پنجہ میں دبا رکھا ہے ، جب بھی انھوں نے انگڑائی لینے کی کوشش کی ، نہایت ذہانت کے ساتھ ان پر اپنی گرفت اور مضبوط کردی گئی ۔

حالاں کہ ہمارا موجودہ جمہوری ڈھانچہ ذات پات کے تصور کی نفی کرتا ہے ؛ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ آج بھی برہمنوں کی تعداد تو چار ، پانچ فیصد سے زیادہ نہیں؛ مگر حکومت کے کلیدی عہدوں پر ان کی تعداد ۶۴ فیصد ہے ، سیاسی تبدیلیوں سے چہرے بدلتے ہیں ؛ لیکن اس حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ، آج تک پست اقوام میں کوئی شنکر اچاریہ اور مٹھ کا سربراہ نہیں بن سکا ، اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ہندو قوم میں یہ مسئلہ محض ایک سماجی مسئلہ نہیں ہے؛ بلکہ اس کی جڑیں عقیدہ کی گہرائیوں میں پیوست ہیں ، ان حالات نے دبے کچلے لوگوں کو اس بات پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ ہندو ازم کے اس قید خانے سے اپنے آپ کو باہر نکالیں اور باعزت انسان کی طرح سماج میں زندہ رہیں ، اس کے لئے مشہور رہنما امبیڈکر نے بودھ ازم کو قبول کیا ؛ لیکن جلد ہی سمجھ دار اور باشعور لوگوں نے اس حقیقت کو سمجھ لیا کہ یہ شراب کو آب سمجھنے کے مترادف ہے، بدھسٹ سماج کو ہندو سماج نے اس طرح اپنے اندر جذب کر لیا ہے کہ گویا یہ قید خانہ کی ایک کوٹھری سے نکل کر دوسری کوٹھری میں داخل ہونا ہے ، وہی سماج، وہی تہذیب، وہی رسوم و رواج ، بس خداؤں میں ایک خدا کا اضافہ یا کچھ دیوتاؤں کی تبدیلی ، یہاں تک کہ دستورِ ہند کے مطابق بھی اس تبدیلیٔ مذہب کے باوجود وہ ہندو ہی شمار کیا جاتا ہے ، لوگ یہ بھی محسوس کرنے لگے ہیں کہ جن مذاہب کی پیدائش اور نشوو نما ہندوستان کی سر زمین میں ہوئی ہے ، برہمنوں نے اپنی ذہانت سے ان کا ایسا ’’ ہندو کرن ‘‘ کر دیا ہے ، کہ اب کسی کے لئے ان مذاہب میں سے کسی کو اختیار کرنے کے باوجود ہندو سماج کے مظالم سے نجات پانا اور انصاف حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔

بعض لوگ غلط فہمی پیدا کرتے ہیں کہ مسلمانوں نے اس ملک میں جبرا تبدیلیٔ مذہب کرایا ہے ؛ لیکن یہ ایسا جھوٹ ہے کہ خود عقل عام اس کو جھٹلا تی ہے ، ہندوستان کے جنوبی اور ساحلی علاقوں میں تو اسلام حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کے عہد میں آچکا تھا اور نہ صرف پَرْجَا بلکہ بعض راجاؤں نے بھی اسلام قبول کیا تھا ، اس وقت یقیناً درۂ خیبر سے کوئی فوجی قافلہ ہندوستان نہیں پہنچا تھا ، اس وقت جبر و دباؤ کی کیا گنجائش ہو سکتی تھی ؟ پھر غو ر کیجئے کہ مسلمانوں نے اس ملک کے مختلف حصوں پر کم و بیش آٹھ سو سال تک حکومت کی ہے ، آج جب حکومت کے بغیر ہندو سماج میں تبدیلیٔ مذہب کا طوفان اُٹھا ہوا ہے اور کئی ریاستوں میں آبادی کا توازن بدل چکا ہے ، تو اگر اتنا طویل عرصہ جبر و دباؤ سے کام لیا جاتا تو کیا یہ ملک مسلم اکثریت نہیں بن گیا ہوتا ؟ حقیقت یہ ہے کہ جبرو دباؤ تو الگ چیز ہے ، مسلمان حکمرانوں نے تو عام طور پر اسلام کی تبلیغ ودعوت کی طرف بھی توجہ نہیں کی اور انتہائی تغافل برتا ، ورنہ اگر اس سلسلہ میں تھوڑی بھی کوشش کی جاتی تو اسلام کی کشش ہی لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کے لئے کافی ہوتی ۔

اس لئے بے چین اور بے قرار ذہن و فکر رکھنے والوں کے لئے دو ہی راستے رہ گئے ہیں : عیسائیت یا اسلام ، اس سے کسی حقیقت پسند غیر مسلم کو بھی انکار نہیں ہو سکتا کہ اسلام کے عقائد واُصول جتنے صاف و شفاف ، عقل و فطرت سے ہم آہنگ ، متوازن اور انسانی ضروریات کے لئے موزوں اور مناسب ہیں ، کسی اور مذہب میں اس کی مثال نہیں ملتی ، جس کا خلاصہ ہے: اللہ کی وحدت اورانسانوں کی وحدت ، یہ اسلام کا انقلابی تصور ہے اور دونوں ایک دوسرے سے مربوط ہیں ، اگر خدا ایک ہے ، اس کا کوئی خاندان و کنبہ نہیں، اور کسی انسانی طبقہ سے اس کی قرابت مندی اوررشتہ داری نہیں تو اس سے خود بخود انسانی وحدت اور مساوات کا تصور اُبھرتا ہے ، پھر اسلام میں کوئی عقیدہ ’’ پہیلی‘‘ کی طرح نہیں ہے کہ اس کا سمجھنا مشکل اور سمجھانا مشکل تر ہو ، جیساکہ ہمارے عیسائی بھائیوں کے یہاں ایک میں تین اور تین میں ایک کا تصور (Concept of the Trinity) ہے ، یا ’’ عقیدۂ کفارہ ‘‘ (The Atanement) ہے کہ غلطی کوئی کرے اور سزا حضرت مسیح ں کو جھیلنی پڑے ، اسی لئے مسلمان حالاں کہ اس ملک میں بہت تھوڑی تعداد میں آئے ؛ لیکن اس ملک کے باشندوں نے جو طبقاتی تقسیم کی وجہ سے ظلم وجور سے دو چار تھے اور برہمنوں کو نذرانہ دیتے دیتے عاجز آچکے تھے ، انھوں نے اسلام کی دعوت پر لبیک کہا ، افغانستان سے لے کر بنگلہ دیش اور برما تک جو مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے وہ اسلام کی اسی کشش کا نتیجہ ہے !

بعض لوگ غلط فہمی پیدا کرتے ہیں کہ مسلمانوں نے اس ملک میں جبرا تبدیلی ٔ مذہب کرایا ہے ؛ لیکن یہ ایسا جھوٹ ہے کہ خود عقل عام اس کو جھٹلا تی ہے ، ہندوستان کے جنوبی اورساحلی علاقوں میں تو اسلام حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کے عہد میں آچکا تھا اور نہ صرف پَرْجَا بلکہ بعض راجاؤں نے بھی اسلام قبول کیا تھا ، اس وقت یقیناً درۂ خیبر سے کوئی فوجی قافلہ ہندوستان نہیں پہنچا تھا ، اس وقت جبر و دباؤ کی کیا گنجائش ہو سکتی تھی؟ پھر غو ر کیجئے کہ مسلمانوں نے اس ملک کے مختلف حصوں پر کم و بیش آٹھ سو سال تک حکومت کی ہے ، آج جب حکومت کے بغیر ہندو سماج میں تبدیلیٔ مذہب کا طوفان اُٹھا ہوا ہے اور کئی ریاستوں میں آبادی کا توازن بدل چکا ہے ، تو اگر اتنا طویل عرصہ جبر و دباؤ سے کام لیا جاتا تو کیا یہ ملک مسلم اکثریت نہیں بن گیا ہوتا ؟ حقیقت یہ ہے کہ جبرو دباؤ تو الگ چیز ہے ، مسلمان حکمرانوں نے تو عام طور پر اسلام کی تبلیغ ودعوت کی طرف بھی توجہ نہیں کی اور انتہائی تغافل برتا ، ورنہ اگر اس سلسلہ میں تھوڑی بھی کوشش کی جاتی تو اسلام کی کشش ہی لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کے لئے کافی ہوتی ۔

اسلام کے بعد اس ملک کے لوگوں کے لئے زیادہ قابل توجہ مذہب عیسائیت ہے اوراس میں شبہ نہیں کہ پچھلے سو سال میں ہندؤوں کی بہت بڑی تعداد نے عیسائیت کو قبول کیا ہے ،کئی ریاستوں میں تو عیسائیت اکثریتی مذہب بن گیا ہے، میرے خیال میں اس کی بنیادی وجہ دو ہے: ایک تو مادی وسائل کا استعمال ، ہسپتال ، درسگاہیں اور معاشی فلاح کے مراکز کے قیام و انتظام نے عیسائیت کو اس بات کا موقع فراہم کیا کہ مقامی آبادی میں اثر و نفوذ حاصل کرے اور ان میں داخل ہو سکے ، دوسرے اگرچہ عیسائیت کو ایک عالمی مذہب اور ترقی یافتہ قوم کا مذہب ہونے کی وجہ سے ہندو ازم کے ساتھ مکمل طور پر جذب نہیں کیا جاسکتا ؛ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ عیسائیت کا کوئی سماجی تشخص ، نہیں ہے ، شادی ، بیاہ ، سماجی رسم و رواج وغیرہ میں وہ ہندو سماج ہی کا ایک حصہ بن گئے ہیں ، ان کے پاس حلال و حرام اور جائز و ناجائز کا کوئی مکمل نظامِ حیات نہیں ہے، جو ان پر قیود و حدود عائد کرتا ہو اور اپنے پہلے معمولات سے روکتا ہو ، اکثر اوقات تو نام بھی تبدیل نہیں کئے جاتے ، بس کچھ تہواروں کا فرق ہوتا ہے ، شرک پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے ، مورتی کی پرستش پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے ، اس لئے جب کوئی ہندو عیسائی مذہب قبول کرتا ہے تو اسے بہت ہی معمولی تبدیلیوں سے گذرنا پڑتا ہے ، اس کی عملی زندگی میں تو کوئی انقلاب آتا ہی نہیں ہے، اور اسے فکر و عقیدہ کے اعتبار سے بھی کسی غیر معمولی تبدیلی سے گذرنا نہیں پڑتا ۔

اسلام مذہب کے معاملہ میں ایسی دو رنگی اور دو عملی کوروا نہیں رکھتا ، اسلام قبول کرنے کا مطلب خداؤں میں ایک خدا کا اضافہ نہیں ؛ بلکہ اللہ سے رشتہ جوڑ کر تمام توہمات سے رشتہ توڑنا ہے ، اس کی عبادتیں الگ ہیں ، اس کے تہوار الگ ہیں ، وہ غیر مسلم خاندانوں سے شادی بیاہ کا تعلق قائم نہیں رکھ سکتا ، وہ ایمان لانے کے بعد اپنے والدین کے ترکہ سے حصہ نہیں پاسکتا ، اس کو کھانے ، پینے ، خریدنے ، بیچنے ، کمانے غرض زندگی کے ہر شعبہ میں حلال و حرام کی حدیں قائم کرنی پڑتی ہیں اور حرام سے بچنا پڑتا ہے ، دین یقینا آسان ہے ؛ لیکن جو نفس کی ہر خواہش پر لبیک کہنے کا عادی بن چکا ہو ، اس کے لئے حق پر گامزن ہونا لوہے کا چنا چبانے کے مترادف ہے ، گویا مسلمان ہونے کے بعد انسان ایک سماج سے دوسرے سماج کی طرف ہجرت کرتا ہے ، اس لئے یہ پھولوں کی سیج نہیں ؛ بلکہ کانٹوں کا فرش ہے ، اسی بنا ء پر جو لوگ خدا سے ڈر کر سچائی اورحقیقت کی تلاش کے جذبے سے معمور ہو کر اور عزم و ارادہ کی قوت سے مسلح ہو کر قدم اُٹھانا چاہیں ، وہی اس راہ پر آسکتے ہیں ، کسی بھی شخص کو حقیر ، معمولی اور مادی مقاصد کے تحت اس راہ میں آبلہ پائی کا حوصلہ نہیں ہو سکتا؛ چنانچہ ایک تو ان مشکلات اور دوسری طرف دعوتِ اسلام کے کاموں سے غفلت کی بناء پر آزاد ہندوستان میں عیسائیت کی طرف ہندو سماج کا رجوع زیادہ ہوا ہے ۔

ہندوستان ایک سیکولر اور جمہوری ملک ہے ، جو ہر شخص کو اپنے ضمیر کی آواز پر عمل کرنے کی گنجائش فراہم کرتا ہے ؛ چنانچہ دستورِ ہند کے بنیادی حقوق کی دفعہ : ۲۵ میں تمام شہریوں کے لئے آزادیٔ ضمیر ، آزادی سے مذہب پر عمل کرنے کا اور اس کی تبلیغ کرنے کا مساوی حق شامل ہے ، اس لئے سنگھ پریوار کا ’’ دھرم پری ورتن ‘‘ پرچیں بہ جبیں ہونا یقینا ہندوستان کے دستور سے بغاوت کرنے کے مترادف ہے ، اپنی بیماری کو دور کرنے کے بجائے ان لوگوں کو بُرا کہنا جو بیماری کو بیماری سمجھتے ہیں ، بے وقوفی ہی کہی جاسکتی ہے ۔

اسلام نے بھی ضمیر و اعتقاد کی آزادی کو تسلیم کیا ہے ، اللہ تعالیٰ نے صاف ارشاد فرمایا کہ ہدایت گمراہی کے مقابلہ واضح ہو چکی ہے ؛ لہٰذا دین کے معاملہ میں کوئی جبر و دباؤ نہیں ہے : لَا اِکْرَاہَ فِی الدِّیْنِ قَدْ تَّبَیَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَیِّ( البقرۃ : ۲۵۶) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صاف ارشاد فرمایا گیا کہ آپ کا کام صرف نصیحت کرنا ہے ، آپ داروغہ نہیں ہیں کہ ان کو اپنی بات ماننے پر مجبور کردیں : اِنَّمَآ اَنْتَ مُذَکِّرٌ لَسْتَ عَلَیْھِمْ بِمُصَیْطِرٍ (الغاشیہ : ۲۱-۲۲) ایک موقع پر ارشاد ہوا کہ اگر اللہ چاہتا تو تمام انسان ہی مومن ہو جاتے ، پھر کیا آپ لوگوں کو ایمان لانے پر مجبور کر دیں گے ؟: اَفَاَنْتَ تُکْرِہُ النَّاسَ حَتّٰی یَکُوْنُوْا مُوْمِنِیْنَ ( یونس : ۹۹) پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدایت فرمائی گئی کہ اگر وہ آپ کی دعوت کو قبول کرنے سے انکار کردیں تو آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے، آپ پر تو محض یہ ہے کہ پیغامِ ہدایت کو صاف صاف اور کھلے طور پر پہنچا دیں اور بس : فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْکَ الْبَلاَغُ الْمُبِیْنُ (النحل : ۸۲) آپ سے فرمایا گیا کہ جو لوگ کفر پر بہ ضد ہیں، ان سے کہہ دو کہ تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین : لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَ لِیَ دِیْنْ (الکافرون: ۶) ایک اور موقع پر آپ کی زبان سے کہلا گیا کہ ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال : لَنَا اَعْمَالُنَا وَ لَکُمْ اَعْمَالُکُمْ ( الشوریٰ : ۱۵)، غرض عقیدہ و ضمیر کی آزادی کا قائل اسلام بھی ہے ، وہ کسی شخص کو مسلمان ہونے پر مجبور نہیں کرتا ۔

اس وقت دعوت اسلام کا کام کرنے والی بعض شخصیتوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، دعوت کے کام کو جبر ودباؤ یا مالی تحریص کے ذریعہ دھرم پریورتن کا نام دینا سفید جھوٹ اور کھلی ہوئی زیادتی ہے، ہندوستان اور بالخصوص ریاست اترپردیش میں کیا اس بات کا تصور بھی کیا جا سکتا ہے کہ کوئی مسلمان یا عیسائی زور زبردستی سے کسی ہندو کا مذہب تبدیل کرا دے اور مسلمان جو بنیادی ضروریات کے لئے محتاج ہیں، کیا وہ پیسوں کے بَل پر برادران وطن کا مذہب تبدیل کرا سکتے ہیں؟ یہ صرف ایک پروپیگنڈہ اور سچائی کا قتل ہے ، جو میڈیا اور سرکاری ادارے کر رہے ہیں، اور اس کا مقصد نفرت پھیلانا اور ایک طبقہ کو دوسرے طبقہ سے لڑانا ہے، جو سازشیں سنگھ پریوار کے لوگ اقلیتوں کے خلاف کر رہے ہیں، اگر وہ اس کی بجائے ہندو سماج کی اصلاح کی طرف دیتے تو یہ ان کے لئے زیادہ مفید ہوتا۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026
تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

مارچ 11, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN