اردو
हिन्दी
جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گاندھی جی کے نظریات آج بھی پوری دنیا کے لیے کارگر ہیں: شیخ عقیل احمد

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گاندھی جی کے نظریات آج بھی پوری دنیا کے لیے کارگر ہیں: شیخ عقیل احمد
65
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(پریس ریلیز)
گاندھی ایک کرم یوگی اور بنیادی طور پر ایک سیاسی انسان تھے، وہ معروف معنوں میں فلسفی یا مفکر نہیں تھے مگر ان کی خوبی یہ تھی کہ وہ ہر آنے والی مشکل کو دور کرنے کا راستہ ڈھونڈ لیتے تھے۔ گاندھی جی کی شخصیت کھلی کتاب کی طرح ہے، لیکن دیگر مصلحین کی طرح انھوں نے اپنے فلسفہ و نظریات کو یکجا کرنے کی کوشش نہیں کی۔ یہ بعد والی نسلوں کی ذمے داری ہے کہ وہ ان کی زندگی کو پڑھیں اور سمجھیں۔

ان خیالات کا اظہار اندراگاندھی نیشنل سینٹر فار دا آرٹس کے صدر پدم شری رام بہادر رائے نے قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں ’بابائے قوم موہن داس کرم چند گاندھی کی نظر میں ہندوستان کا تصور‘ کے عنوان سے خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ گاندھی کے سپنوں کا بھارت وہ ہے جو انھوں نے انیس سو بیالیس میں کہا تھا کہ آزاد ہندوستان میں حکومت ہندوستانیوں کی ہوگی۔ اسی طرح گاندھی کے سپنوں کا بھارت یہ ہے کہ سیاسی اقتدار محض شہروں تک محدود نہ رہے بلکہ گاؤں تک اس کا دائرہ پھیلا یا جائے، جسے گرام سوراج بھی کہا جاتا ہے۔ ’میرے سپنوں کا بھارت‘ ایک ایسی کتاب ہے جس میں سوراج، حب الوطنی، جمہوریت، قومی زبان اور رسم الخط، رام سوراجیہ،اقلیت، مذہبی رواداری وغیرہ پر گاندھی کے نظریات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ رام بہادر رائے نے گاندھی کی عصری معنویت کے حوالے سے کہا کہ جس طرح گاندھی جی کی اہمیت ان کے دور میں تھی اسی طرح آج بھی قائم ہے اور ان کے نظریات پر عمل کرکے ہم ہندوستان کو ہر سطح پر ترقی یافتہ اور عالمی قیادت کے لائق بناسکتے ہیں۔

اس سے قبل قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے اپنی تعارفی گفتگو میں معزز مہمان کی ہمہ جہت شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب رام بہادر رائے نے صحافت میں طویل خدمت انجام دی ہے، جے پرکاش آندولن میں بھی ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ انھوں نے کبھی اپنے اصولوں سے سمجھوتا نہیں کیا۔ بہت سے اخباروں میں ان کے کالم چھپتے رہے ہیں اور انھوں نے متعدد کتابیں بھی لکھی ہیں۔ اپنی سیاسی ،صحافتی و سماجی خدمات کے عوض پدم شری اور دیگر اعزازات سے بھی نوازے جاچکے ہیں۔ پروفیسر شیخ عقیل احمد نے موضوع کی مناسبت سے گاندھی جی کی شخصیت اور فلسفے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کے پیغامات و تعلیمات میں وحدت و اتحاد، اپنے کام اور نصب العین کے تئیں وفاداری، عدم تشدد، بین مذاہب مکالمہ کی ضرورت، رواداری، ایک دوسرے کو سمجھنا،اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا جیسی چیزیں اہم ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ماحولیات کے تئیں حساسیت، قدرتی وسائل کا جائز استعمال بھی گاندھی کے اہم نظریات ہیں۔ شیخ عقیل احمد نے کہا کہ گاندھی جی کے سیاسی نظریات ہندوستان ہی نہیں پوری دنیا کے لیے آج بھی کارگر ہیں۔ سب کے لیے تعلیم بھی ان کا نظریہ تھا، مودی سرکار کی تعلیمی پالیسی اور آیوشمان بھارت گاندھی جی کے نظریے سے متاثر ہوکر ہی بنایاگیا ہے۔ اسی طرح گاندھی جی کی تعلیمات کے زیر اثر قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں اخلاقی اقدار کی تعلیم پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکار کا نعرہ سب کا ساتھ سب کا وکاس بھی گاندھی جی کے تصورِ خدمت سے ہی ماخوذ ہے۔ قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN