اردو
हिन्दी
جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری اور آسام واقعہ کے خلاف مراٹھواڑہ مکمل بند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری اور آسام واقعہ کے خلاف مراٹھواڑہ مکمل بند
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی(پریس ریلیز)

معروف داعی ومبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور آسام میں مسلمانوں کے خلاف ظلم وبربریت کے خلاف کل ملک گیر پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ مراٹھواڑہ مختلف مسلم تنظیموں کی جانب سے بند کا اہتمام کیاتھا۔ دارالحکومت دہلی، جے پور ، علی گڑھ سمیت ملک بھر میں کل بعد نماز جمعہ احتجاج اور مظاہرے ہوئے جس میں مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کے مطالبے سمیت مسلمانوں کو سرکاری مشنری کے ذریعے ہراساں کیے جانے کی مودی اور یوگی حکومت کو ہدف ملامت بنایاگیا۔

دہلی میں سیکڑوں نو مسلموں نے مولانا کلیم صدیقی کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین مولانا کلیم صدیقی کو رہا کرو، رہا کرو، علماء ہماری شان ہیں، شان ہیں، کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ایک نومسلم مظاہرین نے کہا کہ یوپی الیکشن کے پیش نظر تبدیلی مذہب کا مدعا اُٹھایاگیا ہے۔ جبراً مذہب بدلا ہی نہیں جاسکتا۔ ایک مظاہرین نے کہاکہ ابھی تو یہ الزام لگا کر اُٹھایاگیا ہے کہ تبدیلی مذہب میں ملوث ہیں۔ کل کو یہ بھی کہہ کر اُٹھایاجائے گاکہ نماز نہ پڑھو، روزے نہ رکھو، قرآن نہ پڑھو۔ ایک مظاہرین نے کہاکہ ہم کسی کو زبردستی چائے پلانا چاہیں تو وہ چائے نہیں پیتا، جبراً تبدیلی مذہب تو دور کی بات ہے۔ یہ ہندوستان ہے ہندوستان کا آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے مذہب کی تبلیغ واشاعت کرسکتے ہیں۔ اور اپنی مرضی سے جس بھی مذہب کو چاہیں اختیار کرسکتے ہیں۔

مہاراشٹر کے ا ورنگ آباد، اکولہ، ناندیڑ، لاتور، ممبرا سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیاگیا۔ یوپی کے سنبھل ضلع کے مدرسہ سراج العلوم ہلال سرائے کے زیراہتمام مسجد ہلالی میں دلتوں کے ہمراہ مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاج کیاگیا ، احتجاج کے بعد صدر جمہوریہ ہنداور گورنر یوپی کے نام ایس پی کو ایک میمورینڈم دیا گیا۔ جس میں ان کی رہائی کا مطالبہ کیاگیا۔

ادھر مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری اور آسام میں زیادتی کے خلاف ملی، سماجی اور سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مراٹھواڑہ شہر کے بازار بند رکھنے کی اپیل کا زبردست طریقے سے اثر دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر پُرامن احتجاج کیا گیا۔ مراٹھواڑہ بند سے متعلق اپیل سے متعلق لوگوں میں زبردست اثر دیکھی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اورنگ آباد کے مسلم اکثریتی علاقوں میں صد فیصد بند منایاگیا۔ عوام نے اپنے طور پر کاروبار بند رکھ کر احتجاج درج کروایا۔ اورنگ آباد کا شاہ گنج، گل منڈی، پٹن گیر، سٹی چوک، شاہ بازار، شاہ گنج کا چپل مارکیٹ اورپٹن گیٹ کا موبائل مارکیٹ اور اس طرح کی تمام دکانیں بند رہیں۔ کاروباری طبقوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کاروبار بند کرکے پرامن احتجاج درج کررہے ہیں۔ مراٹھواڑہ میں بند کا زبردست اثر دیکھنے کو ملا۔

سید شکیل نے کہاکہ کہ آج اس لیے بند کا اعلان کیاگیا ہے کہ کلیم صدیقی کو گرفتار کیاگیا ہے انہیں ہم جلد سے جلد رہا کراناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بند کے بعد بھی اگر حکومت نہیں سنتی ہیں تو ہم آگے مزید احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے علماء پر جب آنچ آئے گی تو ہم جان کی بھی قربانی دیں گے اور مال کی بھی۔ ایک تاجر عقیل احمد سٹی چوک نے کہاکہ ہم اسی لیے بند منارہے ہیں کہ ہم مولانا کی رہائی چاہتے ہیں اور اور حکومت تک اپنی آواز پہنچاناچاہتے ہیں اسی لیے ہم بند مناکر اپنا نقصان برداشت کررہے ہیں۔ وہیں ریاست تلنگانہ کے اوٹکور میں کل جماعتی و تنظیموں نے اتحاد کے ساتھ آج بعد نماز جمعہ واقع جامع مسجد پنچ کے میدان سے ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی۔جس میں سینکڑوں مسلمانوں نے حصہ لیا۔اس احتجاجی ریلی مسلم نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈتھامے ہوئے نظر آئے۔جس پر آسام کے مسلمانوں پر ظلم بند کرو اور مولانا کلیم صدیقی کو رہا کرو اور بے قصور علما کو رہا کرو کے نعرے درج تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN