اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کسانوں نے کھٹر کی رہائش کو گھیرنے کی کوشش کی،پولیس سے جھڑپ،پانی کی بوچھار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کسانوں نے کھٹر کی رہائش کو گھیرنے کی کوشش کی،پولیس سے جھڑپ،پانی کی بوچھار
35
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چنڈی گڑھ:(ایجنسی)

ہریانہ میں کسانوں نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور دیگر بی جے پی ارکان اسمبلی کا مختلف علاقوں میں محاصرہ کیا۔ دریں اثنا، مظاہرہ کر رہے کسانوں کو روکنے کے لئے بھاری تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ کسانوں نے کئی مقامات پر بیریکیڈ توڑ ڈالے، جس کے بعد پولیس نے پانی کی بوچھاڑ کے ذریعے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، انبالہ میں بھی بی جے پی کے رکن اسمبلی کی رہائش پر مظاہرہ کیا گیا۔ ریاست کے کئی ضلعی دفاتر پر بھی کسانوں نے احتجاج کیا۔

کسانوں نے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی رہائش کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تو پولیس اور ان کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی۔ خیال رہے کہ ایک طرف جہاں کسان مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ ایک سال سے تحریک چلا رہے ہیں وہیں ہریانہ میں وہ دھان کی خرید میں ہو رہی تاخیر سے ناراض ہیں۔

دھان کی خرید کے لئے پہلے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن اس تاریخ کو مرکزی حکومت کی جانب سے بڑھا کر 11 اکتوبر کر دیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ بارش کے سبب دھان میں نمی آ گئی ہوگی، تاکہ دھان تھوڑا سوکھ جائے اس لئے خریداری کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اسی بات سے کسان ناراض ہو گئے ہیں اور برسراقتدار جماعت کے لیڈران کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ہزاروں کی تعداد میں کسان وزیر اعلیٰ کھٹر کی رہائش گاہ کے باہر نعرے بلند کرتے ہوئے اور ہاتھوں میں پرچم تھامے ہوئے جمع ہوئے۔ کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ رات کو بھی وہاں ڈٹے رہیں گے۔ کئی کسانوں نے بیریکیڈنگ پر چڑھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد وہاں موجود بھاری پولیس فورس نے کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے واٹر کینن (پانی کی بوچھاڑ) کا استعمال کیا۔

پولیس اہلکار آنسو گیس کے گولوں سے بھی لیس تھے۔ واٹر کینن کے استعمال کے بعد بہت سے کسان گاڑیوں کے ذریعے دور جانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ احتجاج کرنے والے کسان بی جے پی اور جن نایک جنتا پارٹی کے اتحاد کے ممبر اسمبلیوں کے گھروں کے سامنے جمع ہوئے اور نعرے لگائے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN