چنڈی گڑھ : (ایجنسی)
ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر ایک بار پھر کسانوں پر دیئے گئے بیان کو لے کر بحث میں ہیں۔ چنڈی گڑھ میں کسان مورچہ کے ایک پروگرام میں سی ایم کھٹر نے ایک متنازع بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر علاقے سےایک ہزار لٹھ بردار کسانوں کا علاج کریں گے ۔
سی ایم کھٹر نے کہاکہ اٹھالو لٹھ ! مشتعل کسانوں کو تم بھی جواب دو! دیکھ لیں گے ، دو چار مہینے جیل میں رہ آؤگے تو بڑے لیڈر بن جاؤ گے! اس کے علاوہ سی ایم کھٹر نے کہاکہ ضمانت کی پرواہ مت کرو۔
کھٹر کے بیان پر سنیکت کسان مورچہ نے پلٹ وار کیا ہے ۔ ایس کے ایم کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرکے کہاکہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بے شرمی سے کارکنوں کو لاٹھیوں کو اٹھانے اور کسانوں پر حملہ کرنے کے لیے حوصلہ افزا ئی کی ہے ۔ ایس کے ایم بی جے پی سی ایم کے پرتشدد ارادے کی سخت مذمت کرتی ہے اور مانگ کرتا ہے کہ وہ فوراً معافی مانگے اور اپنے آئینی عہدہ سے استعفیٰ دیں۔
ہریانہ کانگریس لیڈر کماری سیلجا نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ وزیر اعلیٰ پر امن طریقہ سے آندولن کر رہے کسانوں کے خلاف کچھ لوگوں کو سرعام بھڑکا رہے ہیں اور تشدد کرنے کی بات کررہے ہیں ۔ یہ انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے اگر یہ ویڈیو ان ایڈیٹ ہے تو کیا یہی بی جے پی کا اصلی چال،کردار اور چہرہ ہے ؟










