اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر کے بیٹے نے ہی کسانوں پر گاڑی چڑھائی ،پستول سے فائرنگ بھی کی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر کے بیٹے نے ہی کسانوں پر گاڑی چڑھائی ،پستول سے فائرنگ بھی کی
39
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھیم پور کھیری: (ایجنسی)

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں اتوار کو ہوئے تشدد میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشر کے بیٹے آشیش مشر کو لے کر کچھ حیران کرنے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ اجے مشر کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت ان کا بیٹا وہاں موجود نہیں تھا، لیکن جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نیوز چینل ’اے بی پی گنگا‘ کے رپورٹر کو بتایا ہے، اس سے صاف ہوتا ہے کہ وزیر محترم اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں اور ان کا بیٹا نہ صرف وہاں موجود تھا بلکہ کسانوں پر کار چڑھائی، اور گولیاں بھی چلائیں۔

قومی آواز کی رپورٹ کے مطابق سیاہ جھنڈے دکھائے جانے سے ناراض وزیر کے بیٹے آشیش مشر نے غصے میں کسانوں پر اپنی گاڑی چڑھا دی۔ آشیش سب سے آگے اپنی تھار گاڑی میں تھا۔ اس کے پیچھے تین مزید گاڑیاں چل رہی تھیں۔ ’اے بی پی گنگا‘ کی خبر کے مطابق گاڑیاں چڑھانے کے بعد کسان مشتعل ہو گئے اور انھوں نے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور پتھراؤ کیا۔ اس واقعہ سے ناراض کسانوں نے آشیش کو پکڑ لیا جس سے بچنے کے لیے اس نے اپنی پستول سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں سے ایک گولی ایک کسان کے سر پر لگی، جس سے اس کی جائے حادثہ پر موت ہو گئی۔ اس کے بعد کسانوں کا اشتعال مزید بڑھ گیا اور انھوں نے گاڑیوں میں آگ لگا دی۔ حالانکہ آشیش وہاں سے بھاگنے میں کامیاب رہا۔ اے بی پی گنگا کے رپورٹر کا دعویٰ ہے کہ ایک سپاہی جو موقع پر موجود تھا، اس نے پورے واقعہ کی تفصیل بتائی ہے۔

دی گئی جانکاری کے مطابق وزیر کا بیٹا آشیش تھار گاڑی میں تھا اور وہ گاڑی خود چلا رہا تھا۔ اس سے صاف ہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشر کا یہ کہنا کہ ان کا بیٹا جائے حادثہ پر موجود نہیں تھا، غلط ہے۔ مرکزی وزیر نے اے این آئی سے کہا تھا کہ ’’جائے واقعہ پر میرا بیٹا موجود نہیں تھا۔ وہاں کئی شورش پسند تھے جنھوں نے کارکنوں پر لاٹھیوں اور تلواروں سے حملہ کیا۔ اگر میرا بیٹا وہاں ہوتا تو زندہ واپس نہیں لوٹتا۔‘‘

دوسری طرف یو پی پولیس نے لکھیم پور تشدد معاملے میں مرکزی وزیر اجے مشر کے بیٹے آشیش مشر سمیت 14 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یو پی پولیس نے دفعہ 302، 120 بی اور دیگر دفعات میں یہ کیس درج کیا ہے۔ اس معاملے میں آئی جی رینج لکشمی سنگھ نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر نامزد آشیش مشر مونو اور 20-15 نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 147، 148، 149، 302، 130بی، 304اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN