اردو
हिन्दी
اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جہیز کی لعنت سے سماج کو پاک کرنا ہر مسلمان کا فرض:مولانا فرید الدین قاسمی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
جہیز کی لعنت سے سماج کو پاک کرنا ہر مسلمان کا فرض:مولانا فرید الدین قاسمی
372
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے 27 مارچ سے 7 اپریل تک ’سادہ و مسنون نکاح ملک گیر مہم‘‘کو اتر پردیش میں کامیاب بنانے کے لئے اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش کے اراکین سرگرم عمل ہیں۔اس سلسلہ سے اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اترپردیش کے تحت دیوبند کے محلہ لہسواڑہ دیوبند کی جامع مسجد میں گزشتہ شب اصلاح معاشرہ کا جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ حدیث مولانا فرید الدین قاسمی نے کہا کہ جہیز کی لعنت سے سماج کو پاک کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے اور نکاح کو سادہ و مسنون طریقے پر انجام دینے کے لیے تقریب نکاح کا سلسلہ ختم کرکے مسجد میں نکاح کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلام کے نظام نکاح پر تفصیلی روشنی ڈالی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اس مہم سے ہر فرد کو جڑنے کی تلقین کی۔
مولانا عباد اللہ عمیس قاسمی استاذ حدیث جامعۃ الشیخ حسین احمد المدنی نے کہا کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو طے کرنا ہوگا کہ وہ ڈی جے، باجہ،ناچ گانا،ہلدی،منڈھا جیسی رسوم و رواج اور فحاشی سے کلی اجتناب کرتے ہوئے اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے مطابق نکاح کریں گے اور ولیمہ میں فضول خرچی سے بچیں گے نیز اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر پوری توجہ صرف کریں گے۔
اس موقع پر اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے جاری اقرار نامہ کو پڑھ کر سبھی سامعین سے تمام نکات پر اقرار بھی کرایا گیا اور کثیر تعداد میں اقرارنامے کی کاپیاں تقسیم بھی کی گئیں۔اس موقع پر پروگرام کے منتظم عبدالواحد قریشی نے اس مہم کو گھر گھر پہنچانے کا عہد کیااور سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ادھر بعد نماز عشاء دوسری نشست آن لائن منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر مفتی اسجد قاسمی ندوی مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ امدادیہ مرادآباد،مولانا عباد اللہ عمیس قاسمی ، معروف خطیب مولانا انوار الحق قاسمی استاذ حدیث دارالمبلغین لکھنؤ اورمولانا عبداللہ آزاد مظاہری نائب شہر قاضی کانپور نےکہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی یہ مہم وقت کی پکار اور ملت کی ضرورت ہے۔پروگرام کے کنوینر مہدی حسن عینی قاسمی نے اخیر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اترپردیش کے علماء و ائمہ،سماجی کارکنان اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو اتر پردیش میں کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN