اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شرجیل امام نے عدالت میں کہا،میں دہشت گرد نہیں ہوں،سرکار پر تنقید ملک سے بغاوت نہیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
شرجیل امام نے عدالت میں کہا،میں دہشت گرد نہیں ہوں،سرکار پر تنقید ملک سے بغاوت نہیں
159
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

بغاوت اور غیر قانونی سرگرمیاں( روک تھام )ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ملزم جے این یو کے طالب علم شرجیل امام نے کہا کہ وہ کوئی دہشت گرد نہیں ہے اور اس کے خلاف مقدمہ قائم کرنا قانون کے مطابق نہیں بلکہ کسی ایک سمراٹ کے چابک کی طرح ہے۔ یہ دلیل شرجیل نے اس کیس میں ضمانت اور ڈسچارج کا مطالبہ کرتے ہوئے دی۔

دہلی پولیس نے شرجیل امام کو سی اے اے ؍ این آر سی کی مخالفت میں مظاہروں کے دوران مبینہ اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں جنوری 2020 میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے خلاف چارج شیٹ داخل ہوچکی ہے۔ الزام ہے کہ اس نے 2019 میں اپنی تقریروں میں مبینہ طور سے آسام اور شمال مشرق کے دیگر حصوں کو ملک سے الگ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

یہ مبینہ تقریریں اس نے 13 دسمبر 2019 کو جامعہ میں اور 16 دسمبر 2019 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کی تھیں۔ وہ جنوری 2020 سے عدالتی تحویل میں ہے۔کڑ کڑڈوما عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج امیتا بھ راوت کے سامنے معاملہ کی سماعت ہورہی ہے ۔

شرجیل کی جانب سے وکیل تنویر احمد میر نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مذمت کرنا غداری کے مترادف نہیں ہوسکتا۔ اس پورے مقدمے کا خلاصہ یہ ہے کہ تم ہمارے خلاف بولوگے ، تم پر غداری کا مقدمہ کیاجائے گا۔ ان کے موکل نے سی اے اے – این آر سی کی مخالفت کی، صرف اس کے لیے اس پر تشدد نہیں کیا جاسکتا۔

میر نے کہا کہ شرجیل کے خلاف یہ مقدمہ قائم کرنا قانون کے مطابق نہیں بلکہ کسی سمراٹ کے چابک کی طرح ہے ۔ حکومت یا ایگزیکٹیو اس طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کر سکتے۔ بالآخر نظام بدل جائے گا ، کیونکہ کچھ بھی مستقل نہیں ہے۔ احتجاج کرنے والے کسانوں کے حالیہ بھارت بند کا حوالہ دیتے ہوئے میر نے پوچھا کہ کیا ہم ان تمام معاملات میں بھی غداری کا مقدمہ دائر کریں گے؟ ریل روکوآندولن، سڑک جام وغیرہ کرنا کیا احتجاج کے آئینی طریقے نہیں ہے؟ اگر کسان اپنی فصل کی قیمت مانگتے ہیں یا لوگ خواتین کے لئے حقوق کی مانگ کرتے ہیں تو کیا ان پر غداری کا مقدمہ لگے گا؟

میر نے کہا کہ حکومت کی مذمت کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ حکومت کوکہاں لوگوں کے پیار کی ضرورت ہو تی ہے ۔ صرف سمراٹوں اور راجاؤں کو لوگوں کے پیار کی ضرورت ہو تی ہے۔ ہم لوگ صرف سرکار کے سامنے سر جھکانے کے لیے نہیں ہیں۔ اگر سماج میں مذمت کرنے کا جذبہ نہیں ہوگا تو معاشرہ مرجائے گا۔ وکیل نے کہاکہ امام کے خلاف کئی مقدمے لگادئےگئے، کیونکہ اس نے سرکار کی پالیسیوں کی مخالفت کی۔ وہ کوئی دہشت گرد نہیں ہے، نہ کسی دہشت گرد تنظیم سے جڑا ہے ۔ اس کاکوئی کرائم ریکارڈ نہیں ہے، اس کاکوئی سیاسی ایجنڈہ بھی نہیں ہے ۔

اس کی مخالفت میں اسپیشل پبلک پراسیکیوشن افسر امت پرساد نے کہاکہ مخالفت کرنے کابنیادی حق صرف وہاں تک ہے جہاں اس سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو۔ امام کی تقریروں کے بعد پر تشدد فساد ہوئے۔ مسلمانوں کے لئے کوئی امید نہیں ہے اوراب کوئی راستہ نہیں بچا ہے ،یہ کہہ کر انہوں نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN