نئی دہلی : (ایجنسی)
ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اترپردیش ، کےلکھیم پور کھیری میں احتجاجی کسانوں کو، کار کےذریعہ روند نے کی مذمت کی۔ انھوں نے مرکزی وزیر کےبیٹے کی جانب سے کسانوں کو قتل کرنےکا الزام لگایا۔ اویسی نے مرکزی وزیر کو عہدے سے برطرف کرنے، اور معاملہ کی عدالتی جانچ کی حکومت سے مانگ کی۔ ایم آئی ایم، سپریمو ،نےمہلوکین کےاہل خانہ کو معاوضہ اور ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔ اویسی نے اس واقعہ کیلئے یوگی حکومت کو ذمہ دار قراردیا۔سیاسی لیڈروں کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دینے کی مذمت اور اور لکھیم پور جا کر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ لکھیم پور کھیری کے تکونیہ میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کے اوپر کسانوں کے قتل کا الزام لگا ہے۔ آشیش کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ کسانوں نے الزام لگایا کہ آشیش مشرا نے احتجاجی مظاہرہ کر رہے کسانوں کے اوپر گاڑی چڑھا دی، جس میں 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔ حالانکہ آشیش مشرا نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔ آشیش نے الٹا یہ الزام لگایا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر نے بی جے پی حامیوں کے اوپر حملہ کیا، جس میں ان کی گاڑی ڈرائیور سمیت 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔










