نئی دہلی: (ایجنسی)
لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔وکلاء نے چیف جسٹس آف انڈیا کو خط لکھا ہے۔ ایڈووکیٹ شیو کمار ترپاٹھی اور سی ایس پانڈا نے چیف جسٹس این وی رمن کو ایک خط لکھا ہے ،اس میں ان دونوں وکلاء نے عدالتی تفتیش سپریم کورٹ کی نگرانی میں سی بی آئی سے کرانے کی اپیل کی ہے ۔ خط میں لکھا ہے کہ میڈیا رپورٹس میں بھی کہا گیا ہے کہ اپنی مانگوں کو لے کر کسانوں کا مظاہرہ پرامن تھا، لیکن مظاہرین پر ایسی کارروائی کرنا حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے جو جمہوری عمل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے ۔
خط میںاپیل کی گئی ہے کہ پورے واقعات کی ایف آئی آر درج ہو اور ملزم وزیر کے بیٹے کو بھی سزا ملے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں قصور وار افسران اور واقعہ میں شامل وزیر اور ان کے رشتہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کم مقررہ وقت میں جانچ کا حکم دے، سی بی آئی جیسی ایجنسی کو بھی جانچ میں شامل کیاجائے اور معاملے کی اپنی نگرانی میں مناسب اعلیٰ سطحی جانچ کرائے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزرات داخلہ کو ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ،ساتھ ہی اس خوفناک واقعہ میں شامل وزیر پر کارروائی ہو۔










