اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عمر شریف کی نماز جنازہ، میت کو تو معاف کر دو!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
عمر شریف کی نماز جنازہ، میت کو تو معاف کر دو!
101
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: عرفان آفتاب (برلن)

ان کے ایسے متعدد چٹکلے ہیں، جن میں وہ مزاحیہ انداز میں پردیس میں بسنے والے دیسی اور ودیسیوں کے رہن سہن کا فرق بیان کرتے تھے۔ جرمن شہر نیورمبرگ کے ہسپتال میں زیر علاج عمر شریف چند روز پہلے انتقال کر گئے تھے۔ ویک اینڈ پر عام تعطیلات کے سبب ان کی میت فوری طور پر پاکستان منتقل نہیں ہو سکی۔ پیر کے روز میت پاکستان روانہ کرنے سے قبل ایک ترک مسجد میں ان کی نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا۔

وہاں جرمنی میں بسنے والے سینکڑوں پاکستانی اپنے ملک کے اس مایہ ناز فنکار کو الوداع کہنے کے لیے پہنچے تھے۔ نماز جنازہ سے پہلے اور اس کے بعد، جب اتنی محبت کرنے والے پاکستانیوں نے تابوت میں بند ان کی میت کے ساتھ تصاویر بنوانا شروع کیں، تو یوں لگا کہ ارے! عمر شریف بالکل ٹھیک کہتے تھے، ’’ہم اپنی حرکتوں سے دور سے پہچانے جاتے ہیں۔‘‘

دنیا بھر سے یہاں تک کہ بھارت سے بھی کئی نامور شخصیات نے عمر شریف صاحب کے انتقال کو مزاح اور فنون لطیفہ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ لیکن نیورمبرگ کی مسجد کے باہر ان کی میت کے ساتھ تصاویر بنوانے والے متعدد افراد کے اس ’’تماشے‘‘ نے ان کے انتقال کے غم کو ایک ’’مایوسی کی کیفیت‘‘ میں تبدیل کر دیا۔

نماز جنازہ کے اپنے ادب اداب ہوتے ہیں، میت کا احترام ہوتا ہے۔ لیکن مجھے یوں لگا کہ اس دکھ کے موقع پر عمر شریف کے ساتھ اظہار عقیدت کے بجائے، ان کی میت کو ایک طرح سے اپنی ذات کی شو بازی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ فیس بک، ٹویٹر اور ٹک ٹاک کے لیے بنائی جانے والی تصاویر اور ویڈیوزکے ذریعے اظہار افسوس کی بجائے اپنی نمائش کا پہلو زیادہ عیاں تھا۔

عمر شریف اپنے شوز میں اکثر یہ بھی کہتے رہتے تھے، ’’پاکستانی لوگ بہت سیدھے سادھے ہیں۔‘‘ ٹھیک ہے، کچھ دیر کے لیے ان کی اس بات کو درست مان لیتے ہیں، خود کو ایک کھوکھلی تسلی دینے کے لیے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ جرمنی میں بھی ان کے جنازے میں شرکت کرنے والے’’سیدھے سادھے پاکستانی‘‘ ہی تھے، جن کو زندہ عمر شریف کے ساتھ کبھی تصویر بنوانے کا موقع نہیں ملا ہو گا، اس لیے وہ ان کی میت کے ساتھ فوٹوز کو ایک یادگار کے طور پر رکھنا چاہتے ہوں گے۔

آج عمر شریف ہم میں موجود نہیں لیکن انہوں نے ہنسی مذاق میں سماجی اخلاقیات کی بہت ساری انتہائی اہم اور سنجیدہ باتیں بھی کہی ہیں۔ کاش کہ ان باتوں پر ان کے جنازے کے موقع پر ہی عمل کر لیا جاتا۔ نماز جنازہ کے شرکاء تابوت کے اندر موجود عمر شریف کی میت اور اس پر رکھی ان کی تصویر کے ساتھ ویڈیوز اور اپنی تصاویر بنانے میں خوب مصروف رہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس منظر کو اگر عمر شریف دیکھتے تو وہ یقیناً اپنے مزاحیہ انداز میں کچھ یوں کہتے، ’’تابوت سے مردہ باہر نکل کر چیخ رہا تھا، ارے، میت کو تو بخش دو!‘‘

عمر شریف کی میت کو جرمنی سے کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ آج منگل اور بدھ کی درمیانی شب عمر شریف کی میت کراچی پہنچا دی جائے گی۔ انہیں کراچی کے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

کراچی میں ان کے جنازے میں شرکت کرنے والوں سے بھی بس اتنی ہی گزارش ہے کہ ان کی میت کا احترام کریں۔ ان کی میت کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی دوڑ میں شامل نہ ہوں، عمر شریف کو احترام اور محبت سے رخصت کیجیے!

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN