اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وادی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے 90 کی دہائی جیسا خوف،30فیصد ٹورسٹ بکنگ رد

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
وادی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے 90 کی دہائی جیسا خوف،30فیصد ٹورسٹ بکنگ رد
23
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر : (ایجنسی)

وادی کشمیر میںبوکھلائے دہشت بے گناہوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔کشمیر میں 90 کی دہائی کے خوف زدہ دنوں کی واپسی کی آہٹ ہو رہی ہے ۔ کچھ ہندو پریوار وادی چھوڑ کر جانے بھی لگے ہیں۔ حالات بے حد کشیدہ ہیں۔ وادی میں کام کرنے والے ایک ہندو ملازم نے کہاکہ اس کا پریوار اسے جموں واپس آنے کی تاکید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غیر مسلمانوں کی حفاظت کے لیے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور ہمیں کچھ وقت کے لیے نکل جانا چاہئے ۔ ایک کشمیر پنڈت اسکول ٹیچر نے کہاکہ ہم نے اپنا سامان باندھ لیا ہے ۔ ہم واپس جموں جارہے ہیں ۔

یہاں ہماری حفاظت کون کرے گا؟ کشمیر پنڈت سنگھرش سمیتی کے سنجے ٹکو نے کہاکہ 1990 کا دور وادی میں واپس آگیا ہے ۔ صرف بھگوان ہی ہمیں بچائیں گے ۔ وہیں جمعرات کو پرنسپل سپیندر کے گھر پر تمام مذاہب کے لوگ جمع ہوئے ۔ انہوں نے دہشت گرد ی کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔

دوسری طرف دہشت گردی کے پھر سر اٹھانے کے بعد سیاحوں کے قدم بھی رکنے لگے ہیں ۔ کشمیر میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 3 لاکھ سیاحوں آئے تھے ۔ ہر دن 3 سے 4 ہزار سیاح یہاں پہنچ رہے تھے ۔ مگر دہشت گردوں کے ذریعہ قتل وغارت کا دور چھوڑ نے کےبعد 30 فیصد سیاحوں نے بکنگ رد کرائی ہے ۔

سری نگر میں ایک ٹریول ایجنسی چلانے والے محمد شریف کا کہنا ہے کہ کاروبار پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس سال اب تک تقریباً 3 3 لاکھ سیاح کشمیر آچکے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی میں کشمیر کے حالات کے حوالے سے اعلیٰ افسران کی میٹنگ بھی لی۔

کشمیر کی سڑکوں پر ڈر کا ماحول ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ اگلا نشانہ کون ہے۔ سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔ ایک سرکاری اسپتال کے ایک ملازم نے کہاکہ ہمارے اسپتالوں اور دفاتر میں غیرمسلم ملازم ہے، ہم نہیں جانتے کہ انہیں کیا بتایا جائے، انہیں کیسے یقین دلائی جائے ۔

عیدگاہ علاقے میں مارے گئے ٹیچر دیپک کےایک رشتہ دار نے بتایا کہ اس نے واقعہ سے پہلے ہی بیوی آرادھنا سے فون پر بات کی تھی۔ نوراتر ی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ہی اس نے بتایا تھا کہ اس نے برت بھی رکھا ہے ۔ آرادھنا نے روتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی کشمیر نہیں جانا چاہئے ۔ دہشت گرد وہاں کسی کو بھی مار سکتے ہیں ۔

کشمیر میںکچھ عرصہ سے فضا میں بہت مثبت صورت حال تھی۔ ایک ٹور آپریٹر نے بتایا کہ سنیما گھر کے افتتاح اور نائٹ لائف کو پھر سے شروع کرنے کی بات تھی، لیکن اب سب کچھ مشکل لگ رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں سیاحوں سے کوئی کال آر ہے ہیں ۔ زیادہ تر سیاح بکنگ رد کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں ۔

ایک سیکورٹی ماہر کے مطابق عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہیں، اس لئے وہ سافٹ ٹارگیٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔ یہ قتل ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب کشمیر سیاحوں کی آمد سے گلزار تھا۔ درجنوں مرکزی وزیر روز کشمیر آرہے تھے۔ مختلف منصوبوںکاافتتاح کررہے تھے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ کے اس مہینے کے آخری میں آنے کی امید ہے ۔

حالیہ واقعات سے خوف زدہ بھوپیش کمار کا کہنا ہےکہ ہم اترپردیش سے یہاں روزی – روٹی کمانے کے لیے آئے ہیں ۔ ہم کسی سیاسی پارٹی سے جڑے نہیں ہیں۔ حال میں بہار کے ایک مزدور کےقتل کےبعد ہمارے من میں ڈر بیٹھ گیا ہے ۔ بھوپیش نے کہاکہ ہم واپس بھی نہیں جاسکتے ہیں۔ بھوپیش گزشتہ چار سال سے کشمیر میں رہ رہے ہیں۔

دیپک کے چچا زاد بھائی نے کہاکہ طلبا اور ان کے پریوار کو دیپک کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔ دہشت گردی کی ہر ممکن مخالفت ہونی چاہئے۔ اگر وادی کے لوگ دیپک کے حق میں کھڑے ہوں گے تو ہی لوگ وادی نہیں چھوڑیں گے ۔ ادھر کشمیر کے ڈی جے پی دلباغ سنگھ نے کہاکہ نہتے شہریوں کا قتل کشمیر میں صدیوں پرانے روایتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN