استنبول : (ایجنسی)
ترکی میں رہنے والے ایک 71 سالہ شخص کی ناک دنیا میں سب سے بڑی ہے، مہمت اوزوریک نام کے اس شخص نے دنیا میں سب سے بڑی ناک ہونے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ اس کی ناک تقریباً 3.5انچ لمبی ہے ۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 11 سال پہلے انہیں سب سے لمبی ناک ہونے کا خطاب دیا تھا ،لیکن عمر کے ساتھ ساتھ بھی ان کی ناک تقریباً بڑھتی جار ہی ہے۔
مہمت کی ناک دنیا میں موجود اب تک کسی بھی انسان کی ناک سے سب سے بڑی ہے۔ دی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت اتنی بڑی ناک کسی بھی زندہ شخص کے پاس نہیں ہے ۔ بتادیں کہ مہمت کو 2010 میں آج کے ہی دن آفیشیل طور زندہ انسانوں میں سب سے لمبی ناک ہونے کا خطاب ملا تھا۔ مہمت کا کہنا ہے کہ ان کی ناک کی لمبائی ابھی بھی بڑھ رہی ہے ۔
بتادیں کہ مہمت تاریخ میں سب سے لمبی ناک والے شخص نہیں ہے ۔ 18 ویں صدی میں تھامس نام کے ایک شخص کی ناک 19 سینٹی میٹر لمبی ناک تھی لیکن وہ اب زندہ نہیں ہیں، اس لئے اب سب سے لمبی ناک ہونے کا ریکارڈ مہمت کو جاتاہے ۔










