اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لایموت: ایک فکر انگیز روداد زندگی ـ ڈاکٹر غطریف شہباز ندوی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
لایموت: ایک فکر انگیز روداد زندگی ـ ڈاکٹر غطریف شہباز ندوی
302
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : 

India after Gandhi پڑھی،ویسے تو کتاب بڑی معلومات افزا ہے لیکن یہ دیکھ کر حیرت بھی ہوئی اور کسک بھی کہ مسلمانان ہند کے تذکرہ میں مصنف نے کتاب کے تقریباً 1200 صفحات میں چند ہی صفحات خرچ کيے وہ بھی مائناریٹی ایشو کے حوالہ سے۔ مصنف لبرل ہیں لیکن مسلمانوں کو گویا اس ملک میں ایک نان انٹیٹی مان کر چل رہے ہیں۔ ہے نا حیرت کی بات!

ابھی چند دن پہلے ڈاکٹر راشد شاز نے اپنی خود نوشت ’لایموت‘عنایت کی۔ شاز کی نثر ایسی بلیغ، مؤثر اور رواں ہے کہ کتاب ایک بار ہاتھ میں آ جائے تو چھوٹتی نہیں چنانچہ 447 صفحے یہ خاکسار اپنی دوسری مصروفیات کے ساتھ تین دن میں پڑھ گیا۔ یہ کتاب بظاہرخود نوشت ہے لیکن یہ دراصل ایک پوری نسل کی کہانی ہے۔ یہ میری کہانی ہے ہر مسلمان نوجوان کی کہانی ہے۔ آزادی سے لے کر 1990 کے حوادث پر مشتمل اِس داستان کو پڑھتے ہوئے قدم قدم پر یہ احساس ہوتا گیا کہ مسلمان کو اس ملک میں وجود و بقا کی جنگ درپیش ہے لیکن نہ اس بے چارہ کو اس چیلنج کا احساس ہے نہ اِس کی کوئی تیاری۔

خوبصورت نثری بیانیہ قاری کو نام نہاد آزادی سے لیکر بابری مسجدکے انہدام کے حادثہ کے ذرا پہلے تک کے طلسم خانہ کی سیر کراتی ہے۔ اِس دورانیہ میں مسلمانان عالم پر کیا گزری اس کی طرف بھی اشارے ہیں مگر اصل فوکس ہندوستانی مسلمان ہیں۔ اس کتاب سے میرے ان سوالوں کا جواب بھی ملا جو گوہا کی کتاب پڑھنے سے پیدا ہوئے تھے کیا انتہا پسند ہندو ہوں، کیا لبرل سب مسلمانوں کو نہ حاشیہ پر بلکہ غیر موجود مان کر چل رہے ہیں۔ یہ نیا بیانیہ ہے، اسلامی عہد کے ہر نشان کو کھرچ دینے کی مہم ہو یا بابری مسجد کا انہدام ہو یا اردو کو دیش نکالا دینا ہو سب اسی بیانیہ کے مختلف باب ہیں جس کے لکھنے کا آغاز تقسیم ہند سے بہت پہلے ہو چکا تھا اور تقسیم کے سانحہ نے اس میں اور شدت لا دی۔

اس کتاب میں آسام کے نیلی، بہار کے بھاگلپور، یو پی کے مرادآباد اور میرٹھ کے خونیں مسلم کش فسادات (فساد کا لفظ ہلکا ہے اصل میں یہ تو مسلم نسل کشی کی خوں ریز مہمیں تھیں) کے حوالہ سے نئی مسلم نسل کے سامنے سوالات اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ سوالات دستور ہند، سیکولرزم، نام نہاد سیکولر پارٹیوں، نام نہاد اور مزعومہ ملی قیادت (باریش و بے ریش) پر ہیں اور بعض تقدس مآب شخصیات پر بھی۔

اس ملک میں مسلمانوں کے ساتھ اصل میں ہوا کیا ہے۔کانگریس اور دوسری سیکولر پارٹیاں ان کے ساتھ کیا کھیل کھیل گئی ہیں۔ كتاب اِن سب چیزوں کو بڑی وضاحت سے قاری کے سامنے رکھتی ہے۔ مصنف کی امیجری کمال کی ہے اور نثر کو اِس ساحرانہ انداز میں برتا گیا ہے کہ قاری کہیں نہیں اکتاتا۔ کتاب پڑھتے ہوئے بارہا برجستہ قہقہے بھی نکلے تو بارہا شدید حزن و ملال اور تفکر نے بھی آ لیا۔

مصنف علی گڑھ کے فرزند ہیں اور انہوں نے اس سرگزشت میں اپنے زمانہ کے علی گڑھ، اپنے اساتذہ، طلبہ کی محفلوں اور گفتگووں اور ان کے احساسات کو زندہ کر دیا ہے۔ یہ محض مصنف کے ایام طلب کی داستان نہیں بلکہ ماضی کا نوحہ، حال کے احتساب کی دعوت ہے اور شاید مستقبل کے ليے کسی راہ کی نشاندھی بھی ہو جائے۔ دوسری جلد کا شدت سے انتظار ہے۔ یہ کتاب پر تبصرہ نہیں، پڑھنے کے بعد کا فوری تاثر ہے ۔مفصل تبصرہ امید ہے کہ بعد میں لکھوں گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN