اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لکھیم پور تشدد: تھار میں بیٹھتے ہوئے نظر آیا آشیش مشرا ، سی سی ٹی وی فوٹیج سے سامنے آیا سچ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
لکھیم پور تشدد: تھار میں بیٹھتے ہوئے نظر آیا آشیش مشرا ، سی سی ٹی وی فوٹیج سے سامنے آیا سچ
77
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھیم پور کھیری ( ایجنسی)

کل تک پریس کانفرنس کر کے خود کو جائے وقوع پر نہ ہونے کی دلیل دینے والے آشیش مشرا کو آخر کار پولیس نے تکونیہ واقعہ کے وقت جائے وقوع پر ہی موجود رہنے کی تصدیق کرتے ہوئے ہفتہ کو جیل بھیج دیا۔ گرفتاری سے پہلے کرائم برانچ دفتر میں اس سے 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران آشیش مشرا نے بنویر پور میں ہی رہنے کی دلیلیں ، حلف نامہ اور ویڈیو بھی جانچ ٹیم کو دستیاب کرائے تھے۔ جمعہ کو گھر پر نوٹس چسپاں ہونے کے باوجود حاضر نہ ہونے کے بعد سے آشیش کی نگیٹیو مارکنگ شروع ہوگئی تھی۔ ہفتہ کو بارہ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد سپرویزن کمیٹی اس فیصلے پر پہنچی کہ اسے گرفتار کرلیا جائے۔ جمعہ کو پوچھ گچھ کے لیے نہ آنے کی وجہ میں متضاد باتیں سامنے آئیں۔ کبھی جانکاری نہ ہونے تو کبھی طبیعت خراب ہونے کی دلیل دی گئی۔ سپرویزن کمیٹی واقعہ کے وقت آشیش کی موجودگی پر ہی توجہ مرکوز کرتی دکھی تو وہیں آشیش ساتھ لے جائے گئے حلف نامے کو ہی پکے ثبوت کے طور پیش کرتا رہا۔

حلف نامے میں گاؤں والوں نےواقعہ کےوقت آشیش کے بنویر پور میں ہی ہونے کی تصدیق کی ہوئی تھی۔ وہیں بنویر پور میں چل رہے دنگل پروگرام کے اختتام کا وقت دو بجے سے ڈھائی بجے تک تھا۔ واردات کے آدھے گھنٹے بعد بند ہوچکے دنگل کو دوبارہ شروع کراکر ساڑھے تین بجے ختم کیا گیا ۔

اسے سپرویزن کمیٹی نے نگیٹیو مارکنگ دی۔ تاہم آشیش نے خود بھی اعتراف کیا کہ وہ دنگل پروگرام کے دوران دو بجے کے قریب پنڈال سےچلا گیا تھا، بعد میں دوبارہ پہنچا تھا۔

دنگل چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے آشیش نے کہا تھا کہ وہ ڈپٹی سی ایم کی آمد کے دوران پیش کیے جانے والے کھانے کے معیار کو جانچ گیاتھا، جبکہ پروٹوکول کے مطابق یہ کام ان کا نہیں تھا۔ اس لئے آشیش کی دلیل کو سپرویزن کمیٹی نے تسلیم نہیں کیا ۔ وہیں رہی سہی کسر سوالوں کے جواب دینے کے طریقے نے پیدا کردی۔ کبھی سوالات کے الجھے ہوئے جواب تو کبھی خاموش رہتے ہوئے تو زیادہ ٹال مٹول کرنے والے جوابات نے تفتیشی ٹیم کے صبر کاامتحان شروع کردیا تھا ۔

سوال کے جواب جب دوسرے نکات سے ملائے جانے پرمتضاد باتیں ملیں۔ جن لوگوں کی جانب سے حلف نامہ دیتے ہوئے آشیش مشرا کے گاؤں میں رہنے کی بات کہی جا رہی تھی وہ بھی سپرویزن کمیٹی کی کسوٹی پر کھرے نہیں اترے۔

اس کے علاوہ رہی سہی کسر بنویر پورمیں ہی لگی ایک سی سی ٹی وی کی ویڈیو کلپ نے پوری کردی، جس میں تھار گاڑی میں بیٹھتے ہوئے اور جاتے ہوئے آشیش مشرا مونو کی فوٹیج دکھ رہی تھی ۔ ڈی وی آر میں دیکھنے کے بعد سپرویزن کمیٹی نے حقیت سے پردہ ہٹانا شروع کردیا تو آشیش مشرا جواب نہیں دے پایا ۔

تقریباً 12 گھنٹے چلی پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لینے اور گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی تیاریوں کے درمیان آشیش مشرا کی نگیٹیو مارکنگ نے جانچ ٹیم کو اچھے اشارے دے دیئے۔

ان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ،تفتیشی ٹیم اور کرائم برانچ انسپکٹر ودیا رام دیواکر نے پولیس کسٹڈی ریمانڈ کی عرضی دیتے ہوئے عدالت سے اپیل کی کہ 12 گھنٹے تک چلی پوچھ گچھ کے دوران سوالات کے ٹال مٹول کرنے والے جواب اور سوالات کے جواب دینے کے مقام پر بار بار خاموش ہو جانا و اس کے علاوہ غلط اور الجھادینے والی جانکاری دے کر بچنے کی کوشش کرنے کے ساتھ گمراہ کن باتیں کہتے ہوئے جانچ ٹیم کو بھٹکانے کی وجہ سے تفتیش پوری نہیں ہو پارہی ہے ۔

تفتیشی ٹیم کے کام میں عدم تعاون کی وجہ سے پوچھ گچھ کیا جانا ضروری ہے ، جس کے لیے 14 دنوں کی پولیس کسٹڈی کی مانگ کی۔ جانچ ٹیم نے دلیل دی کہ تھار گاڑی میں اور کون کون سوار تھا۔ کس کا کیا رول ہے۔ سازش وغیرہ سے جڑی باتیں سامنے آسکیںاس کے لیے تفصیلی تفتیش کی جانی ضروری ہے ۔

سی او سنجے ناتھ تیواری نے بھی کرائم برانچ کے انچارج اور تفتیشی افسر ودیا رام دیواکر کی عرضی سے مطمئن ہونے کے بعد خود عدالت سے اپیل کرتے ہوئے تفتیش کار کی درخواست کو آگے بڑھایا کہ ملزم آشیش سے پورے واقعہ کے کئی پہلوؤں کو کھلنے کی امید ہیں۔ لیکن وہ پولیس جانچ میں تعاون نہیں کررہای ہے ۔ جواب گول مول دے رہاہے ۔ صحیح بات نہیں بتا رہاہے ، جس سے طویل باریکی پوچھ گچھ اور ان کےتصدیق کراس چیکنگ کی ضرورت ہے ۔ اس کے لئے 14دنوں کی کسٹڈی پولیس کو ملنی چاہئے ۔

نوٹس دینے کے باوجود اگلے دن آنا، سوالوں کا صحیح طرح سے جواب نہ دینا، پولیس کے سوالات پر بار بار خاموش رہنا وغیرہ باتوں کو نشان زد کرتے ہوئے تفتیش کار کی جانب سے 14 دنوں کی کسٹڈی ریمانڈ عرضی دی گئی تھی، جس سے آگے بڑھاتے ہوئے عدالت میں داخل کیا گیا ہے ۔ اس پر عدالت نے پولیس کی کسٹڈی ریمانڈ عرضی پر جواب داخل کرنے کا وقت دیتے ہوئے عرصی پر فیصلہ لینے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN