نئی دہلی (ایجنسی)
امریکی لیجنڈ ٹینس کھلاڑی رہی مارٹینا نوراتیلووا کو لے کر بھارت کے سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے ۔ مارٹینا کے ذریعہ 10 اکتوبر کو کئے گئے ایک ٹویٹ پر تنازع ہو گیا ہے ، جس میں انہوں نے بھارت کی سیاست کو لے کرکمنٹ کیا تھا ۔
اس کے بعد وہ بھارت میں بی جے پی اور پی ایم مودی کے بھکتوں کے نشانہ پر آگئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی کو لے کر بیان دیا تھا، جس پر ری ایکشن دیتے ہوئے مارٹینا نے لکھا کہ ’’ اور یہ ہے میرااگلا مذاق۔‘‘
دراصل ، حال ہی میں امت شاہ نے سنسد ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ذکر کیاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کوئی ڈکٹیٹر نہیں ہے، بلکہ ان کے جیسا جمہوری لیڈرملک میںنہیں ہواہے۔ امت شاہ نے کہاکہ پی ایم مودی اپنا ہر فیصلہ صلاح ومشورہ اور تمام کی سننے کے بعد ہی کرتے ہیں ۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان سے متعلق ایک خبر کو امریکی ٹینس لیجنڈ مارٹینا نوراتیلووا ٹویٹ کیا اور اس پر کمنٹ کیا۔ پھر کیا بھارت میں اس کو لے کر تنازع شروع ہو گیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے مارٹینا کی مخالفت کی ۔
مارٹینا کے اس ٹویٹ پر کئی طرح کے ری پلائی آئے۔ ایک یوزر نے لکھا کہ اب میں ایسا کوئی بھی میچ نہیں دیکھوں گا ، جس میں وہ ہوں گی۔ گرینڈ سلیم سے جڑے تمام پاس کینسل کررہاہوں۔ ڈبلیو ٹی اے ٹور کو ایک بہت بڑا جھٹکا ہے ۔ اس ٹویٹ پر بھی مارٹینا نے ری ایکٹ کیا اور اسمائلی ٹویٹ کی۔
جبکہ کچھ لوگوں نے ٹویٹ کیا کہ جب آپ ٹینس کورٹ پر تھیں تو آپ کے تئیں جو احترام تھا ، وہ اب اور بھی بڑھ گیا ہے ۔ جبکہ کچھ یوزر نے لکھا کہ اب آئی ٹی سیل کے ذریعہ بائیکاٹ مارٹینا ٹرینڈ کروایا جائےگا۔ جبکہ کچھ نے لکھا کہ یہ آپ کے بیک ہینڈ شاٹ میں سے ایک ہے ۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے لوگوں کو جانکاری دی کہ مارٹینا ایک سابق ٹینس کھلاڑی ہے، کیونکہ کچھ لوگ ان کے آنے والے میچ کے بائیکاٹ کرنے کی بات کررہے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی یوزر کےذریعہ سنگر ریہانہ کے اس ٹویٹ کو بھی یاد کیاگیا ،جب انہوںنے کسانوں کے آندولن سے جڑا مسئلہ اٹھایا تھا۔ تب ریہانہ کے ایک ٹویٹ کے بعد بھارت میں کسان آندولن کو لے کر سیاستی تیز ہو گئی تھی۔
کچھ ٹوئٹر صارفین نے اس پر میمزبنائے اور سٹائیر ٹویٹس کیے ، ایسے ہی ایک صارف نے لکھا کہ اب مودی بھکتوںمارٹینی اور نوراتری کو بائیکاٹ کریں گے۔ کیونکہ مارٹینا نوراتیلووا کانام ہی کچھ ایسا ہے۔
بتادیں کہ مارٹینا نورا تیلووا ٹینس کی دنیا کے سب سے بڑے ناموں سے ایک رہی ہیں، 70اور 80کی دہائی میں انہوں نے ویمنس ٹینس کی دنیا میں راج کیا۔ مارٹینا نے اپنے پورے کیریئر میں 167 ٹینس ٹائٹل جیتے ہیں۔ ان میں 18گرینڈ سلیم ، 31 دیگر بڑے ٹورنامنٹ اور کئی مکسڈ ڈبلز ٹورنامنٹ بھی شامل ہیں ۔










