اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سعودی عرب، ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ’سنجیدہ‘ ہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
سعودی عرب، ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ’سنجیدہ‘ ہے
106
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ریاض :(ایجنسی)

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے برطانوی روزنامے فائنانشیل ٹائمز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اب تک ہونے والی بات چیت ‘خوشگوار‘ رہی ہے اوراس کی نوعیت بڑی حد تک ایک دوسرے کو ’سمجھنے‘ کی کوشش ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا،”ہم بات چیت کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں۔ ہمارے لحاظ سے یہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ اس خطے میں استحکام کے لیے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

فیصل بن فرحان السعود نے سعودی عرب کے عملا ً حکمراں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے حوالے سے کہا”سعودی قیادت کے سامنے ملک کی خوشحالی اورتعمیر کو ترجیح دینے کے حوالے سے ایک واضح پالیسی ہے، ویژن 2030، لیکن اگر خطے میں کشیدگی ہو تو آپ اس پر عمل درآمد نہیں کرسکتے۔ اس لیے جہاں ہم ایک طرف اپنی قومی سلامتی اور خود مختاری کا پوری طاقت کے ساتھ دفاع کرتے ہیں وہیں ہم ان مسائل کو سفارت کاری کے ذریعہ حل کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔‘

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا،”ایسے بہت سارے واقعات رونما ہوئے ہیں جن سے محسوس ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے یہ بالکل مناسب وقت ہے۔انہوں نے کہا،”ہم ان سے ہمیشہ بات چیت کے خواہش مند رہے ہیں اگر وہ واقعی سنجیدہ ہیں۔ بہت سارے عوامل اس کا سبب ہیں۔‘‘

ایک سعودی عہدیدار نے بتایا کہ ریاض ایران کو بندرگاہی شہر جدہ میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ فی الحال بات چیت میں اتنی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی ہے کہ ایران کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات بحال کیے جاسکیں۔ حالانکہ ایران اس پر کافی زور دیتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان اپریل سے اب تک چار دور کی بات چیت ہوچکی ہے۔ اس میں گزشتہ ماہ نئے سخت گیر صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت کے ساتھ ہونے والی پہلی بات چیت شامل ہے۔

سعودی عرب اور ایران دونوں ہی بالترتیب سنّی اور شیعہ مسلمانوں کی قیادت کا دعوی کرتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان جنوری 2016 میں سفارتی تعلقات اس وقت منقطع ہوگئے تھے جب تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر پتھراو کیا گیا تھا۔ ایک معروف شیعہ عالم دین کو سعودی حکومت کی طرف سے سزائے موت دیے جانے کے بعد ایرانی عوام نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

اس دوران سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن سے ملاقات کی اور ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کے موقف کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعے کے روز ٹوئٹر پر فیصل بن فرحان کا ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے،”میرے دوست وزیر خارجہ بلینکن کے ساتھ آج سود مند ملاقات رہی۔ اس دوران ہم نے باہمی دلچسپی اور دونوں ملکوں کو متاثر کرنے والے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف محاذوں پر اسٹریٹیجک پارٹنرشپ اور تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔‘‘

سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن میں قیام کے دوران ایران کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر رابرٹ میلی سے بھی ملاقات کی اور بین الاقوامی جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی خلاف ورزیوں” کے خلاف مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN