اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’مودی جی مبارک ہو، آپ نے بھوک اور غربت کا خاتمہ کر دیا‘

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
’مودی جی مبارک ہو، آپ نے بھوک اور غربت کا خاتمہ کر دیا‘
64
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ڈی ڈبلیو )

اس برس جاری ہونے والی ورلڈ ہنَگر انڈکس کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت تقریبا ایک ارب انسانوں کو بھوک کے مسئلے کا سامنا ہے۔ اس رپورٹ میں خاص طور پر بھارت میں غربت کی سطح کو خطرناک قرار دیا گيا ہے اور انڈکس میں وہ اپنے پڑوسی ملک نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان سے بھی کافی نیچے آ چکا ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت عالمی سطح پر 94ویں نمبر پر تھا تاہم اس برس بھوک کے لحاظ سے اس کی پوزیشن مزید خراب ہو گئی اور اب وہ اس انڈکس میں افغانستان یا پھر نائجیریا اور کانگو جیسے چند افریقی ممالک سے ہی آگے ہے۔

بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں سمیت کئی حلقوں نے اس کے لیے مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے جو اکثر اپنے آپ کو غریبوں کی مسیحائی کا دعوی کرتی رہتی ہے۔ سخت گیر ہندو نظریات کی حامل حکمراں جماعت بی جے پی کا دعوی ہے کہ مودی حکومت ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر لے کر گامزن ہے۔

لیکن ملک میں اس وقت بے روز گاری اپنی ریکارڈ سطح پر ہے اور ہر جانب مہنگائی کا بول بالا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب معیشت کا بھی برا حال ہے اور اگر عالمی سطح پر موازنہ کیا جائے تو بھارت کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔

اپوزیشن کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما کپل سبل نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس انڈکس کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا، ’’مبارک ہو مودی جی! آپ نے غربت اور بھوک کا خاتمہ کر دیا، بھارت کو عالمی طاقت بنا دیا ہے، ملک کی معیشت کو ڈیجٹل کر دیا اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کر دکھایا ہے۔‘‘

انہوں نے غربت کے خاتمے سے متعلق حکومت کے دعووں کو کھوکھلا بتاتے ہوئے کہا، "گلوبل بھوک انڈکس میں گزشتہ برس بھارت 94 مقام پر تھا تاہم اس برس وہ بنگلہ دیش، پاکستان اور نیپال سے بھی نیچے پہنچ کر 101ویں نمبر آ گيا ہے۔انہوں نے لکھا، پاکستان 92ویں، بنگلہ دیش 76، سری لنکا 65 اور نیپال کی پوزیشن 76 ہے اور اس فہرست میں افغانستان بھی بھارت سے کچھ زیاد پیچھے نہیں بلکہ وہ 103 نمبر ہے۔

گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) کے مطابق اس برس چین، برازیل اور کویت سمیت اٹھارہ ممالک نمبر پانچ سے بھی کم سکور کے ساتھ ٹاپ رینکنگ میں شامل ہیں۔ اس لحاظ سے بھی بہت سے بھارتی فکرمند ہیں کہ آخر پڑوسی ملک چین نے بھوک مٹانے میں اتنی اچھی پیش رفت کیسے کر لی اور بھارت پیچھے کیوں ہے؟

کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ، "اگر لوگ ملک میں پیٹ بھر کھانا نہیں کھا سکتے تو کیا اس سے حکومت کی کارکردگی پر سوال نہیں اٹھتا ہے؟” ایک اور کانگریسی رہنما منیش تیواری نے اس معاملے پر بحث کے لیے پارلیمان کا فوری طور پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے ایک بحث جاری ہے اور بہت سے افراد نے اپنے تبصروں میں اس ناکامی کے لیے حکومت پر طنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک صارف لکھتے ہیں کہ بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، ’یہ کتنی شاندار ترقی ہے؟‘

اشوک سوائن نامی ایک ٹویٹر صارف نے اپنی پوسٹ میں انڈکس کے تازہ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے لکھا ہے، ’یہ سب گلوبل سپر پاور بننے کی علامات ہیں۔‘ ونئے کمار دکانیہ لکھتے ہیں، ’مودی ہےتو ہنگر ہے۔‘

بعض لوگوں نے اس غربت اور بھوکے کے مسائل کے لیے کانگریس پارٹی کو بھی یہ کہہ کر مورد الزام ٹھہرایا ہے کہ اس نے ملک پر ایک طویل عرصے تک حکومت کی اور اسی کی وجہ سے آج بھی غربت ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN