اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پیگاسس پروجیکٹ کو صحافت کے لیے یورپی پارلیمنٹ کا 2021 ڈیفنی کیروانا ایوارڈ ملا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
پیگاسس پروجیکٹ کو صحافت کے لیے یورپی پارلیمنٹ کا 2021 ڈیفنی کیروانا ایوارڈ ملا
65
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

پیرس واقع غیرمنافع بخش فاربڈین اسٹوریز اور دی وائر سمیت دنیا بھر کے 17میڈیا اداروں کے کنسورٹیم کو صحافت کے لیےمعزز ڈیفنی کیرواناایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔دراصل اس کنسورٹیم نے پیگاسس پروجیکٹ کے تحت انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل کی این ایس او گروپ کمپنی کےپیگاسس اسپائی ویئر کےذریعے کئی ممالک کے بڑے رہنماؤں،صحافیوں اورشخصیات کو سرولانس کا نشانہ بنایا گیا۔ہندوستان میں بھی کئی رہنما،صحافی، کارکن، سپریم کورٹ کے عہدیداروں کے فون مبینہ طور پر ہیک کرکے ان کی نگرانی کی گئی یا پھر وہ سرولانس کے ممکنہ نشانے پر تھے۔

اس ایوارڈ کو 2019 میں یورپی پارلیامنٹ نےتفتیشی صحافی ڈیفنی کیروانا گلیزیا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شروع کیا تھا۔ڈیفنی کیروانا کی2017 میں کار بم دھماکے میں موت ہو گئی تھی۔ وہ مالٹا سرکار کی بدعنوانی کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتےرہے تھے۔اس ایوارڈ کا مقصداعلیٰ صحافت کواعزاز دیناہے، جو یورپی یونین کی بنیادی اقدار کو فروغ دیتا ہے اور ان کی حفاظت کرتا ہے۔

What a symbol! Four years ago, @FbdnStories was born when Daphne Caruana Galizia was assassinated, pursuing and publishing her investigations worldwide.

🇪🇺 Today, @Europarl_EN presented the first prize that bears her name to the partners of the #PegasusProject. (1/9) #thread pic.twitter.com/cBvSIgn08P

— Forbidden Stories (@FbdnStories) October 14, 2021

اس ایوارڈ کو جمعرات کو برسلز میں ایک تقریب میں فاربڈین اسٹوریزکے لارینٹ رچرڈ اور سینڈرن ری گاڈ نے لیا۔یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا،‘2017 میں اس کی شروعات کے ساتھ سے ہی فاربڈین اسٹوریز اور اس کے ساتھیوں نے ڈیفنی کیروانا گلیزیا کے کام کو آگے بڑھایا ہے لیکن ساتھ میں ماحولیاتی جرائم یا میکسیکو ڈرگس کارٹیل کی جانچ کو لےکرصحافیوں کا قتل بھی ہوا ہے۔’ایوارڈ کی یہ تقریب یورپی پارلیامنٹ کے پریس سینٹر میں منعقد ہوئی اور یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے اس کا افتتاح کیا۔

سرکاری پریس ریلیز کے مطابق،یورپی جیوری کے29ارکان کی نمائندگی کرتے ہوئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے سکریٹری جنرل انتھونی بیلنجرنے کنسورٹیم کے نمائندوں سینڈرن ری گاڈ اور لارینٹ رچرڈ کو 20000 یورو کی انعامی رقم پیش کی۔بتا دیں کہ 2017 میں بنی فاربڈین اسٹوریز اس سے پہلے دنیا کے دو معزز ایوارڈیورپی پریس ایوارڈ اور جارجز پولک ایوارڈ سے بھی نوازی جا چکی ہیں۔

پیگاسس پروجیکٹ کےتحت دی وائر سمیت10ممالک کے 17 میڈیا اداروں کے 80 سےزیادہ صحافیوں نے یہ رپورٹس لکھی تھیں۔ یہ رپورٹس جولائی2021 سے شائع ہونا شروع ہوئی تھیں۔غورطلب ہے کہ دی وائر سمیت بین الاقوامی میڈیا کنسورٹیم نے پیگاسس پروجیکٹ کے تحت یہ انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل کی این ایس او گروپ کمپنی کے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعےرہنما،صحافی، کارکن، سپریم کورٹ کےعہدیداروں کے فون مبینہ طور پر ہیک کرکے ان کی نگرانی کی گئی یا پھر وہ ممکنہ نشانے پر تھے۔

اس کڑی میں18جولائی سے دی وائر سمیت دنیا کے 17 میڈیا اداروں نے 50000 سے زیادہ لیک ہوئے موبائل نمبروں کے ڈیٹابیس کی جانکاریاں شائع کرنی شروع کی تھی،جن کی پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے نگرانی کی جا رہی تھی یا وہ ممکنہ سرولانس کے دائرے میں تھے۔بتا دیں کہ اس میڈیا کنسورٹیم نے لگاتار پیگاسس سرولانس کو لےکر رپورٹ شائع کی، جن میں بتایا گیا کہ مرکزی وزیروں،40 سے زیادہ صحافیوں، اپوزیشن رہنماؤں، ایک موجودہ جج، کئی کاروباریوں اور کارکنوں سمیت 300 سے زیادہ ہندوستانیوں کے موبائل نمبر اس لیک کیے گئے ڈیٹابیس میں شامل تھے جن کی پیگاسس سے ہیکنگ کی گئی یا وہ ممکنہ طور پر نشانے پر تھے۔

Congratulations to the @FbdnStories journalists of the #PegasusProject, winners of the first Daphne Caruana Galizia Prize.

Protecting and supporting journalists is in the vital interest of democratic societies. Thank you for your invaluable work.

→ https://t.co/kmLsy86Ija pic.twitter.com/u9dgnmbE0Y

— Roberta Metsola (@EP_President) October 14, 2021

دی وائر نےفرانس کی غیرمنافع بخش فاربڈین اسٹوریز اور ایمنیسٹی انٹرنیشنل سمیت دی واشنگٹن پوسٹ ، دی گارڈین اور لموند جیسے16دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر یہ رپورٹس شائع کی۔یہ جانچ دنیا بھر کے 50000 سے زیادہ لیک ہوئے موبائل نمبروں کی ایک فہرست پر مرکوزتھی، جن کی اسرائیل کے این ایس او گروپ کے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے سرولانس کی جا رہی تھی۔ اس میں سے کچھ نمبروں کی ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے فارنسک جانچ کی ہے، جس میں یہ ثابت ہوا ہے کہ ان پر پیگاسس اسپائی ویئر سے حملہ ہوا تھا۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے سیکیوریٹی لیب کی تفصیلی جانچ سے پتہ چلا تھا کہ دی وائر کے کچھ صحافیوں کے فون کی بھی جاسوسی کی گئی تھی۔ان رپورٹس کو لےکر ہندوستانی پارلیامنٹ میں بھی کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ سپریم کورٹ موجودہ وقت میں کچھ صحافیوں اور کارکنوں کی پی آئی ایل کی عرضیوں پرشنوائی کر رہا ہے، جن کے فون پیگاسس کے ذریعے ٹیپ کیے گئے تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN