اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تین الف کی ایک کہانی :آرین ، آشیش اور اڈانی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
تین الف کی ایک کہانی :آرین ، آشیش اور اڈانی
99
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ڈاکٹر سلیم خان

تاش کے کھیل میں چھوٹے پتےّ کو بڑے پتےّ سے کاٹا جاتا ہے لیکن اگر کسی کھلاڑی یعنی جواری کے پاس جمع تین اکےّ ہوجائیں تو وہ ناقابلِ تسخیر ہوجاتا ہے اور مخالف کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں ۔ ایسا ہی کچھ فی الحال بی جے پی کے ساتھ ہوا ہے ۔ وہ تین اکوںّ کے چکرویوہ میں پھنس کر چھٹپٹا رہی ہے مگر یہ اس کے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہے۔ بی جے پی نے اپنے تُرپ کے اکےّ اڈانی کو بچانے کی خاطر آرین کو پھنسایا اور اس کا استعمال آشیش کی جانب سے توجہ ہٹانے کے لیے بھی کیا لیکن اب تو خود پھنس گئی ہے۔ آرین خان کی گرفتاری پر اٹھنے والے سوالات کمل کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں ۔ اڈانی کے تحت چلنے والے موندرا بندر گاہ پر 15؍ ستمبر کو منشیات کا ایک بہت بڑا ذخیرہ پکڑا گیا ۔ اس کی خبر 21 ؍ ستمبرکو رائیٹر نامی غیر ملکی ایجنسی کے توسط سے آئی حالانکہ اپنے ملک میں خبر رساں ایجنسیوں کی کمی نہیں ہے۔ اس معاملے کی جانب سے توجہ ہٹانے کی خاطر 2 ؍ اکتوبر کو آرین خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی دن وزیر مملکت برائے امور داخلہ اجئے مشرا کے بیٹے پر کسانوں کو گاڑی سے کچلنے کا الزام لگا۔ اس بدنامی سے بچنے خاطر آرین کی ضرورت اور بڑھ گئی ۔


ذرائع ابلاغ فی الحال ہر روز یہ تو بتایا جاتا ہے کہ شاہ رخ کے بیٹے آرین پر جیل میں کیا گزر رہی ہے لیکن کوئی نہیں بتاتا کہ آشیش مشرا جیل میں کیسے چکی پیس رہا ہے؟ ان دونوں کی آڑ میں گوتم اڈانی اور اس کے محسن مودی و شاہ چین کی بنسی بجا رہے ہیں ۔ اسے کہتے ہیں کسی خبر کو چھوٹا کرنے خاطر اس سے بڑی خبر اڑا دینا چاہے وہ جھوٹی ہی کیوں نہ ہو؟ پچھلے دو ہفتوں میں آرین خان کے ساتھ کیا کیا ہوا ؟ یہ سوال اگر کسی سے پوچھا جائے تو اس کے پاس اس کے گنت جواب ہوں گے، لیکن اکیس ہزار کروڈ کی منشیات اڈانی کی بندرگاہ پر پکڑی گئی اس پر کیا ہوا ؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون نے اپنے ٹرمینلز پر 15؍ نومبر سے ایران، پاکستان اور افغانستان سے آنے والے کنٹینر کارگو کو برآمد اور درآمد کی سہولت دینے سے انکار کردیا۔ اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور ہے بھی نہیں کیونکہ چند ہفتوں قبل جب حکام نے افغانستان سے آنے والی تقریباً تین ٹن ہیروئن ضبط کی تھی تو اڈانی پورٹس نے کہا تھا کہ پورٹ آپریٹرز کو کنٹینرز کی جانچ کی اجازت نہیں ہے اور بندرگاہ پر ٹرمینلز سے گزرنے والے کنٹینرز کےلاکھوں ٹن مال کی نگرانی پر اس کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اس طرح اڈانی نے تو اپنا پلہّ جھاڑ لیا پھر اس پابندی کی ضرورت آخر کیوں پیش آئی؟

گوتم اڈانی ملک میں کارگو کی نقل و حرکت کے صرف ایک چوتھائی کا مالک ہے۔ اس کے پاس گجرات، مہاراشٹرا، گوا، کیرالہ، آندھراپردیش، تامل ناڈو اور اڑیسہ کی 13 بندرگاہوں کا کنٹرول ہے اس لیے کہ بقیہ 75 فیصد بندگاہوں کا انتظام و انصرام اڈانی کے علاوہ دوسرے لوگ کرتے ہیں۔ اس لیے مذکورہ پابندی سے کیا فرق پڑےگا ؟ وہ مال ایسے ٹرمینلز سے آئے گا جہاں اڈانی کا عمل دخل نہیں ہے؟ اور اس طرح کی منشیات دیگر کئی ممالک سے بھی آتی ہے ان پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی ؟ گویا یہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والا ایسا احمقانہ اقدام ہے جس کی کوئی افادیت نہیں ہے۔ اس اتنے بڑے معاملے میں اب تک صرف دو افراد کو گرفتار کیا گیاہے اور ان پر ہونے والی کارروائی صیغۂ راز میں ہے کیونکہ عوام کو الجھانے کے لیے آرین خان نامی بکرا تو موجود ہی ہے۔

افغانستان غیر قانونی افیون سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے لیکن یہ اعزاز اسے مغرب کے پٹھو حکمرانوں نے دلایا۔ طالبان نے اپنے پچھلے دورِ اقتدار میں افیون کی پیداوار پر پابندی لگا دی تھی لیکن ان کی حکومت گرانے کے بعد مغرب کے سفید پوش حکمرانوں نے دوبارہ اس کی اجازت دی اور کاروبار خوب پھلا پھولا ۔ دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے پھر سے منشیات کی تجارت روکنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اس سے گھبرا کر ان کی آمد سے قبل یہ مال نکال دیا گیا اور اس کاروبار میں ملوث بدمعاش بھی طالبان سے خوف کا بہانہ بناکر ملک سے فرار ہونے لگے ۔ طالبان نے بھی ’خس کم جہاں پاک ‘پر عمل کرتے ہوئے انہیں بھاگنے کی کھلی چھوٹ دے دی اس لیے کہ وہ جانتے ہیں یہی غدار وطن ملک کی عوام کے اصلی دشمن ہیں ۔ان منشیات فروش اور بدعنوان لوگوں کے فرار کی خاطر امریکہ اپنے جہاز فراہم کیے اور ساری دنیا کا میڈیا ان کے غم میں آنسو بہا تارہا ۔

حکومت ہند کی مرکزی ایجنسی ڈی آر آئی کے حکام نے اس معاملے میں آشی ٹریڈنگ کے دو افرادسدھاکر مچاورم اور گووندراج ویشالی کووجے واڑہ سے گرفتار کیا کیونکہ ان کے درآمد برآمد کا لائسنس استعمال کیا گیا تھا لیکن انہوں نے صرف چار لاکھ روپئے خرچ کیے ۔ان لوگوں کے پیچھے اصل مجرم کوئی اور ہی ہے لیکن حکام اس پر لب کشائی کی جرأت نہیں کرتے اس لیے نوکری کسے پیاری نہیں ہوتی؟ وزیراعظم کی اتنے بڑے معاملے میں پراسرار خاموشی کچھ وقت کے موضوع بحث تو بنی مگر پھر معاملہ رفع دفع ہوگیا۔ سیاستدانوں، سول سوسائٹی اور صحافیوں نے اڈانی گروپ کی آڑ مودی حکومت کو نشانہ بنایا مگر گودی میڈیا نے اس کی جانب توجہ نہیں دی۔

حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس نے مرکزی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر حکومت اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ناک کے نیچے کیسے کام کر رہے ہیں؟ پارٹی کے ترجمان پوون کھیرا نے پریس کانفرنس سوال کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ جن کا تعلق گجرات سے ہے، وہ منشیات کے اس نیٹ ورک کو توڑنے میں کیوں ناکام ہوئے؟ انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ میں بے پناہ اضافہ کے سبب نوجوانوں کو تباہی سے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کی جانب توجہ دلائی مگر نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے ۔بنگلورو میں کانگریس کی ترجمان سپریا سریناتھ کے مطابق کو 9جون2021کوبھی اسی کمپنی نے 25ٹن ہیروئن کی در آمد کرکے ہندوستان میں تقسیم کیا ۔ موجودہ حکومت 14؍کروڈ نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے آئی تھی مگر اب منشیات دے رہی ہے۔

تلگو دیشم پارٹی کے رہنما دلائی پالا نریندرا کمار نے اسے باعث شرم قرار دیا کیونکہ مودی جی قیادت میں یہ ملک منشیات کا مرکز بن رہا ہے۔ نریندرا کمار کے مطابق بین الاقوامی ڈرگ اور یورینیم مافیا حکومت اور اعلی پولیس افسران کی مدد کے بغیر کام نہیں کر سکتا ۔کانگریس اور تلگو دیشم تو دور ہیروئن کی اتنے بڑے پیمانے پر برآمدگی پربھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان سبرا منیم سوامی نے بھی عوامی مفاد میں رٹ دائر کرنے کی پیشکش کر ڈالی کیونکہ گاندھی نگر سینٹرل فورینزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کے مطابق یہ منشیات انتہائی اعلی قسم کی ہے اور اسی سے اس کی قیمت طے ہوتی۔ اس سنگین مسئلہ کی پردہ پوشی کے لیے کوئی اس قدر بڑا ہنگامہ کھڑا کرنا ضروری تھا تو لوگ اسے بھول جائیں ۔ اس لیے نارکوٹکس کنٹرول بو رو نے شاہ رخ خان کے بیٹےآرین خان سمیت تین لوگوں کو گرفتار کر کے ذرائع ابلاغ کو مصروف کردیا گیا۔

یہ حسن اتفاق ہے کہ آشیش اور آرین کی اگلی سماعت ایک ہی دن یعنی 20؍ ستمبر کو ہوگی ۔ ایسے میں اگر آرین کو ضمانت مل جائے تو لوگ بھول جائیں گے کہ اس کی آڑ میں کس قدر سفاک مجرم کو چھوڑ دیا گیا۔ ویسے یہ ایک حقیقت ہے کہ آرین کی گرفتاری نے اڈانی کو پوری طرح بھلا دیا ہے۔ اس کہانی میں تین بنیادی کردار توآرین، آشیش اور اڈانی ہیں مگر اتفاق چوتھے اور پانچویں کردار یعنی اجئے مشرا اور امیت شاہ کا نام بھی الف سے ہی شروع ہوتا ہے۔ تاش کی گڈی میں تو پانچ اکےّ نہیں ہوتے لیکن موجودہ سیاسی بحران میں ان اکوّں کے ساتھ ساتھ جوکر بھی پریشان ہے۔ ان سب کا کیا حشر ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ ایسے میں ان سب پر منور رانا کا یہ شعر معمولی ترمیم کے ساتھ صادق آتا ہے ؎

زندگی تاش کے پتوں کی طرح ہے ان کی
اور پتوں کو بہرحال بکھر جانا ہے

(یہ مضمون نگار کے اپنے خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN