اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیۃ کا میڈیا شعبہ مولانا ارشد مدنی کی بے توقیری نہ کرائے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
جمعیۃ کا میڈیا شعبہ مولانا ارشد مدنی کی بے توقیری نہ کرائے
526
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قاسم سید

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی ملک کی جلیل القدر ،برگزیدہ ،محترم ومقبول ترین شخصیت ورہنما ہیں، اس میں کسی کو کلام نہیں ۔ عالم اسلام میں بھی قدرو احترام اور نمائندہ حیثیت حاصل ہے ۔ وہ ان چند برگزیدہ ہستیوں میں سر فہرست ہیں جو نامساعد حالات اور جبرو خوف کےماحول میں بھی کلمہ حق بلند کررہے ہیں ۔ مصلحت ناشناس ہیں، نفع ونقصان اور سود وضیاں کی پروا نہیں کرتے ،یہی وجہ ہے کہ سواد اعظم کا ان پر بھروسہ واعتماد ہے۔ اس لئے جب ان کی طرف سے خلاف توقع (ہماری اپنی سوچ کے مطابق) کوئی اقدام یا بیان سامنے آتے ہیں تو سب چونک جاتے ہیں اور ان کے معتقدین ومریدین بھی جواب دینے میں مشکل محسوس کرتے ہیں ۔

مولانا مدنی بلاشبہ ایک غیرمتنازع شخصیت رہے ہیں،مگر کچھ عرصہ سے اب ان کو بھی تنازع میں گھسیٹا جانے لگا ہے ۔ سنگھ کے سربراہ سے ملاقات ہو یا آر ایس ایس کی فکر تبدیلی کےحق میں بیان دینے کا معاملہ یا اب سدرشن ٹی وی کو انٹرویو دینے کی بات ۔ ان کو زیر بحث لایا گیا ہے ، حالانکہ کسی ٹی وی کو انٹرویو دینے کا معاملہ الگ ہے ۔ ہر چینل ایجنڈے کے تحت کام کررہاہے ،لیکن سدرشن کی پالیسی تو جگ ظاہر ہے ۔ اندیشہ ہے کہ جب مکمل انٹرویو سامنے آئے گا تو مزید بحث وتنازع ہوگا۔ اسی دوران حضرت کاایک آڈیو وائرل ہو رہاہے کہ مجھ سے دھوکہ سے انٹرویو لیاگیا ہے ،گرچہ ذاتی گفتگو کو عام کرناصریحاً بدیانتی ہے ،مگر اسٹنگ آپریشن کے دور میں یہ غلطی نہیں مانی جاتی ۔ بہرحال اس سے مولانا کی حد درجہ سادہ لوحی ،معصومانہ مزاجی اور صاف گوئی ظاہر ہوتی ہے ۔

سوال یہ ہے کہ مولانا کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہاہے اور ا ن کا میڈیا کاشعبہ کیا کررہا ہے ۔ کیا اس کاکام صرف یہ ہے کہ حضرت کے بیانات کو شہ سرخیوں کے ساتھ اخبارات میں شائع کرائے۔ کون لوگ ذمہ دار ہیں جو مولانا کی توقیر اور اعلیٰ درجات کو گھٹانے ، ان کی شخصیت کو متنازع بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تہیہ کرلیا ہے کہ انہیں ہر حالت میں ’’سرخیوں‘‘ میں رکھنا ہے، بھلے ہی کسی تنازع کے حوالہ سے سہی۔ سیلاب زدگان کی مدد سے لے کر دہشت گردی کے مقدمات اور دیگر معمولی ایشو پر مولانا ارشد مدنی کے ہی بیانات جاری کرانا، صحافتی تقاضوں ، مقررہ پیمانہ ومعیار سے ہٹ کر جگہ دلانے کی کوشش سے خبر کم اور پروپیگنڈہ زیادہ لگتا ہے اور بعض اردو اخبارات ثواب دارین سمجھ کر اس کا ر خیر میں حصہ لیتے ہیں ۔ اس سے مولانا کی توقیر وحیثیت میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ خبروں میں رہنے کے الزام کو تقویت ملتی ہے ۔ حالانکہ حضرت مدنی ان تمام باتوں سے بے نیاز ہیں اور وہ اس طرح کی تشہیر کو ہرگز پسند نہیں کرتے ہوں گے۔

ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا جمعیۃ میں انٹرویو یا بیان دینے ،مختلف امورپر رد عمل ظاہر کرنے کے لیے مولانا کے علاوہ اور کوئی شخصیت نہیں ہے کہ وہ بیان جاری کرسکے۔ ہر معاملے میں سپہ سالار اعظم کو آگے کردینا کہاں تک صحیح ہے ۔ یہ ارباب جمعیۃ ہی جانیں۔ لیکن اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جمعیۃ میں دیگر جماعتوں کی طرح ایسے لوگ نہیں جو بیانات دے سکیں اور جمعیۃ کا موقف بیان کرسکیں یا پھر کسی اور کو اجازت ہی نہیں کہ وہ لائم لائٹ میں آئے اور خبروں میں جگہ ملے ۔ یہ فیصلہ خود مولانا ارشدمدنی کا ہے کہ صاحبان جمعیۃ کا معلوم نہیں ۔ مولانا کی شخصیت کو غیر ضروری تنازعات سے محفوظ رکھنے ،معمولی ایشو پر بیان سے گریز کی ذمہ داری شعبہ میڈیا کی ہے ۔ انہیں اتناسستا نہ بنایاجائے کہ وہ ہر ایک ایشو پر بیان دیں۔ امید کی جاتی ہے کہ اس مشورہ پر دھیان دیاجائے گا جو مولانا یا سر ندیم الواجدی نے بھی دیا ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN