اردو
हिन्दी
مئی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ کرے گا؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ انٹرٹینمینٹ
A A
0
ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ کرے گا؟
21
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ڈی ڈبلیو)

تین روز بعد یعنی اتوار کو ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان متحدہ عرب امارات میں میچ ہونا طے ہے، تاہم جیسے جیسے یہ تاریخ قریب آتی جارہی ہے، بھارت میں اس میچ کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ادھر حکومت نے ابھی تک اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے بعض وزیر اور حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں سمیت کئی سیاسی شخصیات کا مطالبہ ہے کہ ایسے وقت جب کشمیر میں بھارتی فوجی اور غیر مقامی افراد کو ہلاک کیا جا رہا ہے، پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔ ان کا الزام ہے کہ ان ہلاکتوں کا ذمہ دار پاکستان ہے۔

گزشتہ کئی روز سے بھارتیہ میڈيا میں بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے۔ سب سے زیادہ آوازیں ریاست بہار سے اٹھ رہی ہیں جہاں سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو کشمیر میں حال میں قتل کر دیا گيا۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ ترکشور پرساد اور بی جے پی کے ریاستی ترجمان پریم رنجن پٹیل جیسے رہنما میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس مطالبے کی ابتدا تو بہار سے ہوئی تھی تاہم بعد میں جنوبی شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے بھی اس کی یہ کہہ کر حمایت کی ہے کہ ایسے وقت جب پاکستان بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر رہا ہے، انڈین ٹیم پاکستان کے ساتھ میچ کیسے کھیل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا، ’ہمارے نو فوجی مار دیے گئے ہیں اور 24 تاریخ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا۔ مودی جی کیا آپ نے یہ نہیں کہا تھا کہ فوجی مر رہے ہیں اور منموہن سنگھ کی حکومت بریانی کھلا رہی ہے۔ بہار کے عام شہریوں کو ہدف بنا کر ہلاک کیا جا رہا ہے، تو امت شاہ جی آپ کی خفیہ ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں؟‘

اب دہلی پر حکمرانی کرنے والی عام آدمی پارٹی سمیت کئی اور دیگر علاقائی جماعتیں پاکستان کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ دلیل کے طور پر سبھی کشمیر میں ہونے والے تشدد کا حوالہ دیتی ہیں، جہاں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو درجن سے بھی زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ بھارت اس ٹورنمنٹ کا اصل میزبان ہے اور کووڈ کی وجہ سے اسے متحدہ عرب امارات منتقل کیا گيا ہے۔ اسپورٹس صحافی دیپانشو مدان کے مطابق ایک ميزبان ٹیم کے طور پر بھارت ایسا نہیں کر سکتا اور، ’اگر کیا تو نہ صرف اسے پاکستان کی شکست تسلیم کرنی ہو گی بلکہ مستقبل میں وہ کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹورنامنٹ کی ميزبانی سے بھی محروم ہو سکتا ہے۔‘

بھارت اور پاکستان کے درمیان سن 2012 سے ہی دو طرفہ کرکٹ نہیں ہو رہی ہے اور دونوں ٹیمیں تب سے صرف کسی بین الاقوامی مقابلے میں روبرو ہوتی ہیں۔ دہلی کے صحافی آدیش گپت کہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے لوگ آپس میں بہت پیار کرتے ہیں اور دونوں میں کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں تاہم، ’اس پر سیاست بڑے افسوس کی بات ہے۔‘

ڈبی ڈبلیو اردو سے خاص بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بھارتی شائقین کا ایک بڑا طبقہ دونوں ممالک کے مابین میچوں کو اس قدر پسند کرتا ہے کہ گھنٹوں میں ٹکٹیں فروخت ہو جاتی ہیں اور دیکھا یہ گيا ہے کہ ’کھیل سے تو کشیدگی میں کمی آتی ہے اور حالات بہتر ہوتے ہیں۔ کھیل کو سیاست کے چشمے سے ہر گز نہیں دیکھنا چاہیے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا رویہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا، ’دباؤ کی وجہ سے بھارت نے ہاکی لیگ اور آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بلانا بند کر دیا اور کرکٹ تو کئی برسوں سے بند ہے، تو کیا اس سے دونوں ملکوں کے رشتے بہتر ہو گئے ہیں، کیا کشمیر میں تشدد بند ہو گیا ہے؟ کیا بھارت اولمپک اور دیگر عالمی فورم پر بھی ایسا کرنے کی جرأت کر سکتا ہے؟ اگر یہی بات ہے تو پھر آپ چین سے بھی کھیلنا بند کر دیں۔‘

اسپورٹس صحافی دیپانشو مدان اور آدیش گپت دونوں ہی اس بات پر متفق ہیں کہ چاہے جس جانب سے بھی بائیکاٹ کی ڈيمانڈ ہو بھارت یہ میچ کھیلنے سے منع نہیں کر سکتا کیونکہ ہر طرح سے اسی کا نقصان ہے۔

دیپانشو کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس کسی بھی میچ سے اتنا پیسہ کمانے کا موقع نہیں ہے جتنا کہ اتوار کو ہونے والے اس میچ سے ہے۔ ’یہ شائقین کے دباؤ کے ساتھ ہی آمدن اور معیشت کا بھی سوال ہے۔ اس سے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہو گی۔‘

اب بھی ایک سوال یہ ہے کہ اگر یہ ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات کے بجائے بھارت میں ہی ہوتا تو پھر کیا ہوتا اور کیا پاکستانی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دی جاتی اور اگر دی جاتی تو اتنی مخالفت میں پاکستانی ٹیم کی سکیورٹی کا کیا ہوتا؟ اس سے پہلے ایک بار ایسے ہی ماحول شیو سینا نے بھارت اور پاکستان کے میچ سے عین قبل پچ کو کھود دیا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

The Bengal Files movie flopped at the box office
انٹرٹینمینٹ

نفرتی فلم ‘دی بنگال فائلز’کا آٹھویں دن ہی دم نکل گیا

14 ستمبر
انٹرٹینمینٹ

بھارت میں پاکستانی کرکٹ،تفریحی شو ،ٹی وی سیریل سب بند، اب نہیں چلیں گے

26 اپریل
انٹرٹینمینٹ

سیف علی خاں پر چاقو سے چھ وار کئے،دو گہرے،ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن،پولیس تفتیش میں کیا ملا؟

16 جنوری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN