اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

روس کے صدر پوتن کا طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر بیان بھارت کے لیے جھٹکا ہے؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
روس کے صدر پوتن کا طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر بیان بھارت کے لیے جھٹکا ہے؟
57
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ماسکو: (ایجنسی)

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنا ممکن ہے، لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سطح پر کیا جانا چاہیے۔ روسی صدر پوتن نے جمعرات کو انٹرنیشنل والدائی ڈکشن کلب کے ایک اجلاس میں کہا ’ظاہر ہے کہ پورے افغانستان کا کنٹرول طالبان کے ہاتھ میں ہے اور ہمیں امید ہے کہ طالبان مثبت ماحول کو یقینی بنائیں گے۔ طالبان کے بارے میں ہمیں اتفاقِ رائے سے فیصلہ لینا چاہیے، ہم طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے پر غور کریں گے اور ہم اس فیصلے کے نزدیک پہنچ رہے ہیں۔‘

افغان طالبان کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس عمل میں روس اکیلا نہیں ہے۔

ادھر روس میں افغانستان پر مذاکرات کے لیے کیا گیا ماسکو فارمیٹ بھی ختم ہو چکا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بھارت ماسکو فارمیٹ سے جاری ہونے والے بیان سے خوش نہیں ہے۔ ماسکو فارمیٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان افغانستان میں ایک نئی حقیقت ہیں اور اس ملک کے ساتھ تعلقات میں بھی اسے مدنظر رکھنا ہو گا۔

کیونکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ افغان طالبان پر پاکستان کا اثر رسوخ ہے تو ایسے میں ماسکو فارمیٹ کے اس بیان کو بھارت کے حق میں نہیں سمجھا جا رہا ہے۔ ادھر روسی صدر پوتن نے کہہ دیا کہ افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے باہر نکالا جا سکتا ہے۔

بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے ماسکو فارمیٹ کے بیان کے بارے میں کہا ہے ’ماسکو فارمیٹ کے بیان سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کو حقیقی حکمران تسلیم کر لیا گیا ہے۔ ‘ ماسکو فارمیٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات صرف طالبان کے ساتھ ہوں گے۔ ایک جامع حکومت کے بارے میں بھی بات ہوئی ہے، اب طالبان کو اس بات کا اندازہ ہو گیا ہے کہ ہر کوئی ان سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ اقوام متحدہ کے تحت سربراہی اجلاس بلانے کی بات بھی ہوئی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ انسان دوست امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ طالبان کے ساتھ بھارت کی دوسری ملاقات تھی۔ افغانستان میں دلچسپ پیش رفت ہو رہی ہے۔ دنیا اب طالبان کو بطور حکومت دیکھ رہی ہے۔‘

واضح رہے کہ ماسکو فارمیٹ مذاکرات 20 اکتوبر کو روسی دارالحکومت میں منعقد ہوئے۔ ان مذاکرات میں روس، چین، پاکستان، ایران، بھارت، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نائب وزیرِ اعظم مولوی عبدالسلام حنفی کی قیادت میں شریک ہوا، جبکہ رواں ہفتے پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھی افغانستان کا دورہ کیا ہے۔

بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ماسکو فارمیٹ کے بیان میں بھارت کو بے چین کرنے والی بات یہ ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں اب نئی حقیقت کو ذہن میں رکھنا ہو گا۔ افغان طالبان اب اقتدار میں ہیں، چاہے عالمی برادری طالبان کو تسلیم کرے یا نہ کرے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ اگر آپ افغانستان میں انسانی امداد بھی بھیجیں گے تو وہاں کی نئی حقیقت کو ذہن میں رکھنا پڑے گا۔

ماسکو فارمیٹ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو اصلاحات کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ایک جامع حکومت تشکیل دی جا سکے۔

جامع حکومت کا مطلب یہ ہے کہ افغانستان میں تمام گروہوں کو اقتدار میں نمائندگی ملے۔ فی الوقت پشتون سنی مسلمان عبوری افغان طالبان حکومت پر حاوی ہیں۔ ماسکو فارمیٹ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شامل ممالک نے طالبان حکومت کے اس عزم پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں اُنھوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کی زمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ طالبان نے ماسکو فارمیٹ میں بھی اس نکتے کو دہرایا ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان-افغانستان-ایران امور کے نمائندے جے پی سنگھ اور بھارتیہ وزارت خارجہ میں یوریشیا کے انچارج آدرش سوائکا نے ان مذاکرات میں شرکت کی تھی۔ بھارت کے انگریزی اقتصادی اخبار دی منٹ نے لکھا ہے کہ ہندوستانی نمائندوں نے اپنی ناراضگی خود تک ہی رکھی اور اس کا اظہار نہیں کیا۔

امریکہ نے اس اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ جبکہ بھارت کو روس نے پہلی بار ایسے اجلاس میں بلایا تھا۔ اس سے قبل روس نے افغانستان کے بارے میں مذاکرات کے لیے بھارت کو ٹرائکا پلس میں شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارت کو روس کے خاص دوست کے طور پر دیکھا جاتا ہے اس لیے بھارت نے ماسکو فارمیٹ کے بیان پر عوامی طور پر اعتراض نہیں کیا کیونکہ اس کا اہتمام روس نے کیا تھا۔

دوسری طرف بھارت یہ بھی چاہتا ہے کہ افغانستان کے بارے جو بھی گروپ بنائے جائیں یا اس کے بارے میں جو بھی مذاکرات ہوں وہ اس میں بھی شامل ہو۔ اس بارے میں بھی کنفیوژن ہے کہ ماسکو فارمیٹ کا بیان مشترکہ ہے یا صرف میزبان ملک روس کا ہے۔

ایک سینئر طالبان رہنما نے بھارت کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت افغانستان میں کھانے پینے کی اشیا بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ بھارت نے بھی افغان طالبان کے اس دعوے کو مسترد نہیں کیا ہے۔ افغان طالبان نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے جب ماسکو فارمیٹ میں بھارت کے نمائندے مذاکرات کے لیے موجود تھے۔ اقوام متحدہ کے فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ اُنھوں نے افغانستان میں غذائی اشیا ءکی مدد کے لیے نئی دہلی سے رابطہ کیا ہے۔

(بشکریہ : بی بی سی )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN