اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل کی جانب سے چھ فلسطینی این جی اوز ’دہشت گرد‘قرار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
اسرائیل کی جانب سے چھ فلسطینی این جی اوز ’دہشت گرد‘قرار
21
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یروشلم :(ایجنسی)

اسرائیلی وزرات دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ان گروپوں کا تعلق آزادی فلسطین پاپولر فرنٹ(پی ایف ایل ایف) نامی تنظیم سے ہے۔ جو ماضی میں اسرائیلیوں کے خلاف ہلاکت خیز حملوں میں ملوث رہی ہے۔

جن چھ فلسطینی گروپوں کو ممنوعہ قراردیا گیا ہے ان کے نام ہیں: فلسطینی خواتین کی کمیٹیوں کی یونین (یو پی ڈبلیو سی)، الضمیر، بیسان سینٹر برائے تحقیق و ترقی، الحق، ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل۔ فلسطین(ڈی سی آئی۔پی) اور یونین آف ایگریکلچرل ورک کمیٹیز(یو اے ڈبلیو سی)۔

ان تنظیموں کو ممنوعہ قرار دینے کے بعد اسرائیلی سکیورٹی فورسیز کے لیے ان پر چھاپے مارنا اور ان کے اراکین کو گرفتار کرنا زیادہ آسان ہوجائے گا۔

اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان گروپوں کا کنٹرول پی ایف ایل پی کے سینئر اراکین کے ہاتھوں میں ہے۔ ان میں ایسے افراد شامل ہیں جو ماضی میں ’دہشت گردانہ سرگرمیوں‘ میں حصہ لے چکے ہیں۔ یہ گروپ سن 1970کی دہائی کے دوران ہوائی جہاز کے اغوا کے واقعات کے لیے بدنام رہا تھا۔

اسرائیل کا الزام ہے کہ ان این جی اوز کے ذریعہ انسانی فلاح و بہبود کے کام کے نام پر یورپی حکومتوں سے حاصل کی جانے والی مالی امداد کا استعمال آزادی فلسطین پاپولر فرنٹ(پی ایف ایل ایف) کی سرگرمیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔

وزیر دفاع بینی گینٹزنے دنیا بھر کی حکومتوں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ان تنظیموں اور گروپوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے سے گریز کریں جو دہشت گردی کی آگ کو ہوا دیتے ہیں۔ پی ایف ایل پی کو امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان اور یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے فیصلے کے خلاف فلسطینی علاقوں اور بین الاقوامی دونوں ہی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ غیرسرکاری تنظیمیں اسرائیلی بندشوں کے تحت رہنے پر مجبور فلسطینیوں تک ضروری امداد پہنچانے کا واحد ذریعہ ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیل کے فیصلے کے بعد ان چھ گروپوں کی سرگرمیاں عملاً غیر قانونی ہوجائیں گی۔ ایمنسٹی اور ایچ آر ڈبلیو نے کہا اسرائیلی حکومت کا یہ خوفناک اور غیر منصفانہ فیصلہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تحریک پر ایک حملہ ہے۔ اس فیصلے سے فلسطین کی انتہائی معروف سول سوسائٹی تنظیموں کی سرگرمیاں بند ہوجانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اسرائیل میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم عدالہ نے اس فیصلے کو غیر معمولی حملہ قرار دیا جو آمرانہ اور نوآبادیاتی حکومتوں کے طرز عمل پر پورا اترتا ہے اور انسداد دہشت گردی قانون کی آڑ میں سیاسی ظلم و ستم کے مترادف ہے۔

ممنوعہ قرار دیے جانے والی تنظیموں کے رہنماؤں نے اس فیصلے کو سیاسی اغراض پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیلی حکومت کے الزاما ت میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ فلسطین کے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے دفتر نے بھی اسرائیلی فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ اس سے مذکورہ تنظیموں کے سماجی کاموں کو نقصان پہنچے گا۔

دریں اثنا امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ واشنگٹن اپنے اسرائیلی شرکاء سے مذکورہ تنظیموں پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

نیڈ پرائس نے نامہ نگارو ں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا،ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادی اور ایک مضبوط سول سوسائٹی کا احترام ذمہ دارانہ گورننس کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN