اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پاکستان: مدارس میں ہائیبریڈ تعلیمی نظام کا نفاذ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
پاکستان: مدارس میں ہائیبریڈ تعلیمی نظام کا نفاذ
45
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: فاطمہ شیخ

احمد نورانی اور ندیم حسین کی کتاب ایجنٹس آف چینج میں دو ہزار سترہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تینتیس ہزار مدارس ہیں جن میں سے صرف تین فیصد مدارس حکومتی تعلیمی نظام کا حصہ ہیں۔ باقی مدارس کی انتظامیہ اور فنڈنگ نجی طور پر چلائی جاتی ہے۔

پاکستان میں وہ مدارس جن میں اعلیٰ درجے کی دینی تعلیم فراہم کی جاتی ہے ان میں کم ازکم آٹھویں یا دسویں جماعت پاس کرنے کے بعد طلباء داخلےکے اہل ہوتے ہیں۔ ان مدارس میں سے ایک درس نظامی کے تحت تعلیم فراہم کر رہا ہے جہاں آٹھ سال کی تعلیم میں قرآن کی تفسیر، قرآن کو حفظ کرنا، اسلامی تاریخ اور فقہ پڑھایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ دوسرے مدارس میں کم سن بچوں کو قرآن حفظ کرنے کے ساتھ بنیادی دنیاوی تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے۔

مدارس کے تعلیمی نظام میں عام طور پر سوال اٹھانے کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔

ایجنٹس آف چینج میں مدارس میں ہائیبریڈ تعلیمی نظام پر ماہر تعلیم اور ماہر طبیعات ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کی رائے بیان کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دینی اور دنیاوی تعلیمی مواد میں ایک واضح فرق ہونا چاہئے۔

کتاب میں ڈاکٹر ہود بھائی کا کہنا ہے کہ مدارس میں طلباء روایتی استاد سے سوالات نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ تنقیدی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔ جبکہ جدید زمانے کے اساتذہ تحقیق اور سوالات کی حوصلہ افزائی کے ذریعے تعلیمی نظام کو چلاتے ہیں۔

عام طور پر مدارس میں دینی مضامین بنا سوال اٹھائے پڑھائے جاتے ہیں کیونکہ دینی تعلیم کے بارے میں سوال پوچھنا روایت کے خلاف اور غیر مناسب عمل سمجھا جاتا ہے۔ جب دینی علوم کی تعلیم کا نفاذ روز مرہ زندگی میں ہوتا ہے اور مختلف قسم کی صورتحال میں نئے مسائل اور ان سے جڑے ہوئے سوالات پیدا ہوتے ہیں تو عام طور پر انہیں یہ کہہ کر رد کر دیا جاتا ہے کہ دینی لحاظ سے ایک ہی معیار ہے اور اس میں ردو بدل کی گنجائش نہیں ہے۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ مدارس میں دنیاوی تعلیم کے مضامین مثلاً ادب، طبیعات، کیمسٹری وغیرہ بغیر کسی بحث و مباحثے اور تنقیدی سوالات کے بنا پڑھائے جاسکتے ہیں؟

یقیناً نہیں۔

ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا میں تحقیق، بحث و مباحثہ اور تنقیدی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مختلف مضامین میں جدت، نئی تحقیق کے راستے اور نئی فکری سوچ پیدا ہوتی ہے۔

اسی سوچ کو بروئے کار لا کر ریسرچ کی جاتی ہے اور پھر نئی تحقیق کی بنیاد پر اسے عملی زندگی میں نافذ کیا جاتا ہے۔

طلباء کے سوالات کی حوصلہ افزائی کرنے سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا مزید موقع ملتا ہے جس کے ذریعے وہ پرانے مضامین میں نئی راہیں تلاش کرتے ہیں۔

جن تعلیمی نظام میں بچوں کے ذہنوں میں ابھرنے والے سوالات کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو رد کیا جاتا ہے تو وہ رٹا لگاتے ہیں اور اس کے ذریعے شعور حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔

ایسا تعلیمی نظام کند ذہنیت کو فروغ دیتا ہے اور تعلیم صرف ڈگریاں لینے اور روزگار کمانے کی تگ و دو تک محدود ہوجاتی ہے۔

مدارس میں ہائیبریڈ تعلیمی نظام ایک اہم پیش رفت ہے۔ یقینا اس تبدیلی کے ذریعے طلباء کو اضافی صلاحیتوں سے لیس کیا جا سکتا ہے اور وہ دنیاوی مضامین کو پیشے کے طور پر اپنانے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس نظام کے نفاذ سے قبل مدارس میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کی ٹریننگ ضروری ہے جس میں ان کی روایتی سوچ کو تبدیل کرکے جدت پسندی کی طرف راغب کیا جانا چاہیے۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN